اسٹیٹ بینک کا عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی: اسٹیٹ بینک نے عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کی اجراء سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا فيصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت امسال کرارے نوٹوں کی عیدی نہیں بٹے گی اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے تمام چیف منیجرز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے چیف منیجرز کو جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کرے گا، اور عوام سمیت اسٹیٹ بینک کے ملازمین کو بھی نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کئے جائیں گے، فیصلہ بینکوں میں سماجی فاصلہ رکھنے اور کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

The post اسٹیٹ بینک کا عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2W324eV

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...