کراچی میں پتنگ اڑانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

کراچی: کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے ناظم آباد میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھر نے سے کمسن بچے کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے افسران کو تاکید کی ہے کہ وہ پتنگیں فروخت اورتیار کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی  یقینی بنائیں۔

اس حوالے سے پولیس چیف کی جانب سے زونل ڈی آئی جیز ، ضلعی ایس ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کوہدایت جاری کی گئی ہے کہ پتنگ بازی کے خلاف سخت کارروائی کریں جس گھر کی چھت سے پتنگ اڑائی جائے پولیس فوری طور پر اس شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرے،پولیس چیف کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں پتنگ و مانجھا فروخت اور بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی  یقینی بنائی جائے اورگرفتار افراد کے خلاف فوری مقدمات درج کیے جائیں۔

تھانیدار اپنے اپنے علاقوں میں مساجد سے اعلان کرائیں اورلوگوںکوبتائیں پتنگ بازی پر سختی سے پابندی ہے اور اس پر عمل درآمدکو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جائے گا۔

The post کراچی میں پتنگ اڑانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bZokvG

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...