کشمیر کے اٹوٹ انگ ہونے کے بھارتی دعوے کی کوئی حیثیت نہیں، پاکستان

 اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں، اس دعوے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلگت بلتستان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھارتی تبصرے پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، اور احتجاج کرتے ہوئے بھارتی سفارتکار سے کہا گیا کہ گلگت بلستان پر بھارتی دعویٰ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں اور بھارت کے اس دعوے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جموں کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور عالمی برادری بھی جموں و کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرتی ہے، مقبوضہ کشمیر کا معاملہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

The post کشمیر کے اٹوٹ انگ ہونے کے بھارتی دعوے کی کوئی حیثیت نہیں، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3d86pTI

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...