لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو کل طلب کرلیا ہے۔
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے رہنما مسلم لیگ (ن) اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو کل طلب کرلیا ہے، نیب کی جانب سے اس کیس میں شہباز شریف کو تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، اس سے قبل شہباز شریف دونوں مرتبہ ملک میں ہونے کے باوجود نیب پیش نہیں ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ کل 12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، اس سے قبل شہباز شریف نے اپنے نمائندے کے ذریعے نیب کو مطلوبہ دستاویزات جمع کرائی تھیں تاہم نیب شہباز شریف کی جانب سے بھیجے گئے جواب سے مطمئن نہیں۔
نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق شہباز شریف بذات خود پیش ہوں اور قومی ادارے کو مطلوبہ معلومات فراہم کریں جب کہ شہباز شریف اپنے خلاف جاری تحقیقات میں قومی ادارے کے ساتھ تعاون کریں۔
The post آمدن سے زائد اثاثہ کیس؛ شہباز شریف ایک بار پھر نیب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xqupCi
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box