ملائیشیا سے شادی کے لیے آنے والا سکھ نوجوان پشاور میں قتل

پشاور: چمکنی میں نامعلوم افراد نے ملائیشیا سے اپنی شادی کے لیے آنے والے سکھ نوجوان کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے تھانہ چمکنی کی حدود سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جس کی شناخت رویندرا سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق شانگلہ سے تھا اور وہ ملائیشیا میں کاروبار کرتا تھا۔ اس کی چند روز بعد شادی تھی، اسی سلسلے میں وہ اپنی خریداری کے لیے پشاور آیا تھا، نامعلوم افراد نے رویندر کو قتل کرنے کے بعد اسی کے فون سے مقتول کے گھر والوں کو باقاعدہ خبر بھی دی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ قتل کی وجہ کوئی دشمنی بھی ہوسکتی ہے۔ مقتول رویندر سنگھ کے بھائی تویندر سنگھ ولد اتم رام سنگھ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

The post ملائیشیا سے شادی کے لیے آنے والا سکھ نوجوان پشاور میں قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2s0BHKw

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...