کراچی: کراچی کے عوام کے لیے بین الاقوامی نوعیت کے ونٹر لینڈ کا آغاز ہو گیا۔
کارساز میں واقع پی اے ایف میوزیم میں بین القوامی نوعیت کا پہلا ونٹر لینڈ کا آغاز ہو گیا، ونٹر لینڈ کا شوبز شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے رخ کیا، ونٹر لینڈ میں برفیلی سرنگیں، برف باری، برفیلی سلائڈز، مختلف جانوروں کے رنگ برنگے برف سے بنے مجسمے، آئس کیسل اور برف کی کرسیاں، مختلف جھولوں اور گیمز سے بچے بڑے خوب لطف اندوز ہوئے، کسی نے سلائیڈز کے مزے لیے تو کسی نے ڈوجنگ کار کا سفر کیا۔
عوام کا کہنا تھا کہ سوچا نہیں تھا کہ اس نوعیت کی تفریح کراچی کے عوام کو ملے گی، اب چھٹیاں گزارنے کے لیے مری کا پلان ضروری نہیں کراچی میں بھی تمام نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں، منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ کی ٹھنڈ میں عوام نے سیلفیاں بھی بنائیں۔
دریں اثنا ونٹر لینڈ کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں جہاں 1500 روپے کی ٹکٹ میں شہری ایک گھنٹہ خوب لطف اندوز ہو سکیں گے۔
The post کراچی میں بین الاقوامی نوعیت کے ونٹر لینڈ کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZZugQp
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box