وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت خارج

 لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پنجاب انسٹیٹیویٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) حملہ کیس میں وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

عدالت نے تاخیر سے آنے پر حسان نیازی کی عبوری درخواست ضمانت خارج کی۔ فاضل جج نے اظہار برہمی کرتے ہوئے حسان نیازی سے کہا کہ آپ وکیل ہو کر بھی تاخیر سے آ رہے ہیں، قانون سب کے لیے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حسان نیازی کی گرفتاری کے لئے پولیس کا دوسرا چھاپہ بھی ناکام

حسان نیازی نے کچھ دیر بعد انسداد دہشت گردی عدالت میں دوبارہ عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ حسان نیازی پی آئی سی حملہ کیس میں نامزد ملزم ہیں اور عبوری ضمانت پر تھے۔

The post وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت خارج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35kgE2R

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...