ملائشین خاتون ظالم شوہر کے خلاف عدالتی جنگ جیت گئی

کراچی: کراچی سٹی کورٹ میں عدالت سے ملائشین خاتون ظالم شوہر کیخلاف عدالتی جنگ جیت گئی۔

عدالت نے صوفیا کی جانب سے خلع اور بچہ حوالے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ایک سالہ بچہ خاتون کے حوالے کرتے ہوئے خلع کی ڈگری جاری کردی۔ فیصلے کے بعد فاضل عدالت میں ملائیشین خاتون نے کہا کہ پاکستان ملک تو اچھا ہے، لیکن میرا شوہر دھوکے باز نکلا، مجھے پاکستان ملک چھوڑنے کا افسوس ہوگا، مجھے اس بات کی خوشی یہ ہے کہ ظلم سے نجات مل جائے گی۔

ملائشین خاتون صوفیا کی جانب سے عدالت میں خلع اور بچہ حوالگی سے متعلق درخواست جمع کرائی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ فیس بک پر مقبول سے پہلے دوستی، محبت اور پھر شادی میں تبدیل ہوئی، ملائیشیا سے پاکستان آکر مقبول سے شادی کی، شادی کے کچھ عرصہ بعد انکشاف ہوا شوہر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث  ہے، مقبول کیخلاف کئی ایف آئی آر بھی درج ہیں، مقبول اسے تشدد کانشانہ بھی  بنانے لگا تھا، وہ اپنے شوہر کے ساتھ مزید زندگی نہیں گزار سکتی، لہذا خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔

 

The post ملائشین خاتون ظالم شوہر کے خلاف عدالتی جنگ جیت گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2sR7A8H

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...