قومی اسمبلی کا اجلاس آج، آرمی ایکٹ بل منظور ہونے کا امکان

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بلز منظور ہونے کا امکان ہے۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا جس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020 کی منظوری دی جائے گی۔

قومی اسمبلی اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس میں آرمی ایکٹ، پاکستان ائیرفورس ایکٹ اور پاکستان نیول آرڈیننس میں ترامیم کے بل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی برائے دفاع میں آرمی ایکٹ بل متفقہ طور پر منظور

قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین ترمیمی بلوں کے بارے میں قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرینگے جس میں گزشتہ روز تینوں بل متفقہ طور پر منظور کرلیے گئے تھے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک آرمی ایکٹ،ائیرفورس ایکٹ اورنیوی آرڈیننس میں ترامیم کی علیحدہ علیحدہ تحاریک پیش کرینگے۔ قومی اسمبلی فوجی سربراہان کے بارے میں قانون سازی کی علیحدہ علیحدہ منظوری دے گی۔

پس منظر

سپریم کورٹ نے 26 نومبر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی 3 سال کی توسیع معطل کردی تھی۔ 28 نومبر کو عدالت عظمیٰ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو 6 ماہ کی مشروط توسیع دیتے ہوئے پارلیمنٹ کو 6 ماہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کرنے کا حکم دیا تھا۔

حکومت کی درخواست

حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کرنے اور نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے جس پر لارجر بنچ بنانے کی بھی گزارش کی ہے۔

The post قومی اسمبلی کا اجلاس آج، آرمی ایکٹ بل منظور ہونے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37I7n6m

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...