حسنین حیدر اور میئر کراچی کے بیٹے تیمور گلے میں صلح

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر اپنے بیٹے تیمور اختر کے ہاتھوں تشدد سے زخمی نوجوان حسنین حیدر کے گھر صلح صفائی کے لیے پہنچ گئے۔

وسیم اختر اپنے بیٹے تیمور اختر کے ہاتھوں تشدد سے زخمی نوجوان حسنین حیدر کے گھر صلح صفائی کے لیے پہنچ گئے جہاں انھوں نے اپنے بیٹے تیمور کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے واقعے پر حسنین حیدر کے والد محبوب عباسی سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا،ہم سب بھائی ہیں،بھائیوں کے درمیان غلط ہوا ہے۔

وسیم اختر کی جانب سے بیٹے کی غلطی تسلیم کرنے پرحسنین حیدر اور ان کے والد محبوب عباسی نے سندھ کی روایات کے مطابق گھر پر آکر معذرت کرنے پر میئرکراچی وسیم اختر کے بیٹے تیمور اختر کو معاف کرتے ہوئے مقدمہ واپس لینے کا وعدہ کرلیا،اس موقع پر مقدمہ درج کرانے والے حسنین حیدر سے میئرکراچی کے بیٹے تیمور اختر کو گلے بھی ملوایا گیا،اس ملاقات میں نصرت سحر عباسی ، شفقت عباسی اورغلام شاہ سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔

 

The post حسنین حیدر اور میئر کراچی کے بیٹے تیمور گلے میں صلح appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MUOJjZ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...