بلوں میں 4 روپے سے زائد کے اضافے کی خبریں گمراہ کن ہیں،ترجمان کے الیکٹرک

کراچی: ترجمان کے الیکٹرک نے اس بات کااعادہ کیا ہے کہ میڈیا حلقوں میں صارفین کے بلوں میں 4روپے سے زائد کے اضافہ کے حوالے گردش کرنے والی خبریں گمراہ کن ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بعض نیوز چینلز اوراخبارات نے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سے متعلق صارفین کے ماہانہ بلوں میں 4روپے سے زائد کے اضافے کا حوالہ دیا ہے جو سراسر غلط ہے، صارفین کیلیے ٹیرف میں کتنا اضافہ ہوگا اور اس رقم کو کتنی مدت میں بلوں کے ذریعے میں ادا کرنا ہوگا اس کا نوٹیفکیشن وزارت توانائی جاری کرے گی جو صارفین پر لاگو کیا جائے گا۔

عام طریقہ کار کے مطابق صارفین پر پڑنے والے بوجھ کوکم کرنے کیلئے ٹیرف میں ہونیوالے اضافے کو مہینوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، ٹیرف اسٹرکچر میں ردوبدل اور اس کے تعین کا اختیار نیپرا کے پاس ہے اور کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کیلیے یونیفارم ٹیرف پالیسی کے تحت ملک بھر میں بجلی کے نرخ یکساں ہیں۔

 

The post بلوں میں 4 روپے سے زائد کے اضافے کی خبریں گمراہ کن ہیں،ترجمان کے الیکٹرک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35kkAks

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...