پھر نئی تاریخ پھر نیا وقت، سی این جی آج رات کو 8 گھنٹے کیلیے کھولی جائیگی

کراچی: سوئی سدرن کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو جمعرات کی رات 10بجے 8 گھنٹے کے لیے گیس فراہمی بحال کرنے کا اعلان کیا۔

صوبے بھر میں اتوار کی شام 7 بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی معطل ہے،اب ایس ایس جی سی نے 99گھنٹوں کی بند ش کے بعد جمعرات رات 10 بجے گیس فراہمی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گیس پریشر میں تاحال کمی کے مسائل ہیں تاہم امید ہے کہ جمعرات کی رات 10 بجے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی بحال کردی جائے گی جو کہ جمعہ کی صبح 6 بجے دوبارہ بند کردی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق اس کے بعد سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 50گھنٹے بعد اتوار کی صبح 8 بجے بحال کی جائیگی جو کہ 12گھنٹے بعد اتوار کی رات 8 بجے معطل کردی جائے گی ۔

The post پھر نئی تاریخ پھر نیا وقت، سی این جی آج رات کو 8 گھنٹے کیلیے کھولی جائیگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2tpQzCd

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...