لاہور: صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں بارش اورپہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت بدستورقائم ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آ ئندہ دو روز تک جا ری رہے گا، پہاڑوں پر برفبا ری کا امکا ن ہے۔ جومزید سردی کی شدت کا باعث بنے گی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب میں اکثرمقامات پر جبکہ بالائی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ اس دوران مالم جبہ، کالام، پاراچنار، ژوب اور بگروٹ میں برف باری بھی ریکارڈ ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش قلاتٔ میں55ملی میٹرہوئی پیر کو کم سے کم ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارتکالام منفی 15سکردو منفی 13استورمنفی 9کالام منفی8 پاراچنار، بگروٹ ،گوپس منفی7 مالم جبہ منفی6 ہنزہ اورراولاکوٹ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر میں اکثر مقامات پرجبکہ بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر بر فباری متوقع ہے۔
شدید بارش اور برفباری کے باعث بلوچستان کے شمالی اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
جنوبی/وسطی پنجاب ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، سرگودھا، خوشاب، لاہور، جھنگ اور فیصل آباد میں اکثر مقامات پر جبکہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ ، گجرات ،منڈی بہاؤالدین اورخافظ آباد میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔
بالائی سندھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، شہید بینظیرآباد اور روہڑی میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔
The post شدید ٹھنڈ، ملک بھر میں بارشیں، پہاڑوں پر برف باری، سلسلہ 2 روز جاری رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35wIYPE
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box