وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم

کراچی: کمشنر کراچی نے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی۔

کمشنر کراچی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ڈبل سواری پر پابندی ختم کی جارہی ہے تاہم اسلحہ کی نمائش، آتش گیر مواد رکھنے اور ون ویلنگ پر پابندی جاری رہے۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ شہری نئے سال کا جشن ذمہ داری کے ساتھ اور مہذب انداز میں منائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی اورسی ویو پر کنٹینر لگانے سے انتظامیہ کو سختی سے منع کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کرا چی اور پولیس چیف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو کسی طریقے سے بھی تنگ نہیں کیا جائے، یہ شہر آپ کا ہے اس کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ اسلحہ اور نشہ آور اشیاء کا استعمال نہیں کیا جائے، کسی سے بھی بتمیزی کرنا ناقبل برداشت ہوگا، یہ سی ویو آپ کا ہے عزت، محبت اور قانون کے احترام سے نئے سال کی خوشیاں منائیں، امید ہے کہ 2020 سندھ کی خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔

The post وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZHZHhY

نیب ترمیمی آرڈیننس سے ثابت ہوا حکومت ملک کو تباہ کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب قانون میں ترمیم سے ثابت ہوا کہ نالائق اور نااہل حکومت ملک تباہ کر رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا موقف سچ ثابت ہوا کہ ہم سے سیاسی انتقام، حسد اور بغض میں عمران صاحب نے پورے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، سلیکٹڈ حکومت سے نہ کوئی ریلیف چاہئے اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور ہنماوں کی بے گناہی عدالتوں میں ثابت ہوئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں ترمیم سے مسلم لیگ (ن) کا یہ موقف سچ ثابت ہوا کہ نالائق اور نااہل حکومت ملک تباہ کر رہی ہے، ملک اس وقت بند ہے، کاروبار بند ہے،سرمایہ کاری بند ہے، صنعت بند ہے، حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے بزنس مین سرمایہ کاری نہیں کررہا، بیوروکریٹ کام نہیں کر رہا گورننس ختم ہو چکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نیب کا قانون اور ادارہ ختم ہونا چاہئے، اس سے ملک اور گورننس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، ‎ عمران خان اور چئیرمین نیب مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں سے معافی مانگیں۔

The post نیب ترمیمی آرڈیننس سے ثابت ہوا حکومت ملک کو تباہ کر رہی ہے، مریم اورنگزیب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QykC2F

پیر رواں سال کا سرد ترین دن رہا، سردی کی لہر 3 دن برقرار رہے گی

کراچی: کراچی میں گزشتہ روز (پیر) سال کا اب تک سرد ترین دن رہا، سرد ترین دن میں پارہ 9 ڈگری تک گرگیا۔

صبح کے وقت کہرا اور دھند چھانے سے حدنگاہ کم ہوگئی،سردی کی موجودہ لہر مزید 3 دن برقرار رہے گی، بعدازاں سردی معتدل ہوجائے گی، کوئٹہ کی شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار20 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی،آج منگل کو کم سے کم پارہ 9 سے11 ڈگری رہنے اور موسم خشک اور سردرہنے کی توقع ہے۔

6جنوری سے سردی کی ایک نئی لہر شہر کا رخ کرسکتی ہے، تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز پیر رواں سال کا اب تک سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا، سال کے سرد ترین دن میں درجہ حرارت 9 ڈگری رہا،صبح کے وقت کہرا اور دھند چھانے کی وجہ سے حدنگاہ بھی متاثر رہی، محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب81 فیصد تک بڑھنے کے سبب دھند چھائی۔

جس کی وجہ سے حد نگاہ 6کلومیٹر سے کم ہوکر3کلومیٹر رہ گئی تھی تاہم دھوپ نکلنے کے بعد حدنگاہ بہتر ہونا شروع ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق پیر کی صبح2019 کا اب تک سردترین دن ریکارڈ کیا گیا۔

اس سے قبل ماہ دسمبر میں کم سے کم پارہ9.5 ڈگری ریکارڈ ہوچکا ہے،گزشتہ روز کوئٹہ کی شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار20 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی، آج منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 9 سے11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے اور موسم دن میں خشک اور رات میں سردرہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ سردی کی لہر 2 جنوری تک برقراررہ سکتی ہے بعدازاں سردی معتدل رہنے کی توقع ہے، تاہم 6جنوری سے سردی کی ایک نئی لہر شہر کا رخ کرسکتی ہے جس کا سبب ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں اوربارشوں کا سلسلہ ہے۔

The post پیر رواں سال کا سرد ترین دن رہا، سردی کی لہر 3 دن برقرار رہے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Qffhyt

الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کے لیے 15 جنوری تک کی مہلت

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران کی تعیناتی کے لیے 15 جنوری تک کی مہلت دے دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ اگر پرانے ناموں پر اتفاق نہیں ہورہا تو نئے نام دے دیں، قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر 22 کروڑ میں سے ایک بندہ نہیں ڈھونڈ سکتے تو یہ درست نہیں، عدالت توقع کرتی ہے 22 کروڑ عوام میں سے کسی قابل شخص پر اتفاق ہو جائے گا۔

قومی اسمبلی کے لیگل ایڈوائزر نے کہا کہ آخری اجلاس کل ہوا تھا مگر دھند کی وجہ سے کچھ ممبرز نہیں آ سکے، گذشتہ کمیٹی نے جو رولز بنائے تھے وہ موجودہ حالات میں قابل عمل نہیں تاہم 10 دن کا وقت دے دیں، آئندہ سماعت پر آپ کو گڈ نیوز دیں گے۔

عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران کی 15 جنوری تک تعیناتی کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے آئندہ سماعت تک پارلیمنٹ عوام کو خوشخبری سنائے گی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔

The post الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کے لیے 15 جنوری تک کی مہلت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MJA3Ux

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، نیب آرڈیننس پر ردعمل کا جائزہ لیا جائے گا

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں نیب آرڈیننس پر ردعمل کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت 8نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ نیب ترمیمی آرڈیننس پر اپوزیشن کے ردعمل کا بھی جائزہ لے گی۔

کابینہ میں نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ کے بل کا مسودہ پیش کیا جائے گا اور اہم معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ اسٹیٹ بینک کی اسٹیٹمنٹ برائے مالی سال 2018کے اجراء اور اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزر کے سی ای او کی منظوری بھی دی جائے گی۔

اجلاس میں ناروے کے شہری کی پاکستان سے ناروے کو حوالگی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا اور وزارت داخلہ کی جانب سے سہیل احمد کو برطانیہ کے حوالے کرنے کی درخواست پر بھی غور کیا جائے گا۔

The post وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، نیب آرڈیننس پر ردعمل کا جائزہ لیا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2F5cLEs

سیاسی مخالفین چور دروازے سے نقب لگانے کی کوشش میں ہیں، فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین نقب زنی کی کوشش میں ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کریں گے، عوام اور سیاست کے میدان میں ناکام ہونے کے بعد سیاسی مخالفین چور دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں اور سیاسی نقب زنی کی کوشش میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم عمران خان کی حکومت گرانے میں ہمارا ساتھ دے، بلاول بھٹو

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب! کراچی کے مسائل سیاسی جماعت کا اتحاد توڑنے سے نہیں بلکہ کرپشن، لوٹ مار اور کمیشن سے اتحاد توڑنے پر حل ہوں گے، کراچی کا اصل مسئلہ ایک دہائی سے سندھ پر مسلط کرپٹ ٹولہ ہے، جب تک وہ رہے گا سندھ اور کراچی کی قسمت نہیں بدلے گی۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ آپ کی سیاہ حرکتوں کی وجہ سے پاکستان کے عوام نے ان سے سیاسی اتحاد توڑا، وزیراعظم عمران خان نے قوم کو جوڑ توڑ اور لین دین کی سیاست سے پاک کردیا ہے، بلاول کو حقیقی جمہوری رویوں سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی عوامی سیاست کے وارث ہیں۔

The post سیاسی مخالفین چور دروازے سے نقب لگانے کی کوشش میں ہیں، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q8Vy3f

ایم کیوایم بلاول کی سندھ حکومت میں شراکت کی دعوت قبول نہیں کریگی، تحریک انصاف

رحیم یار خان /  اسلام آباد / کراچی: تحریک انصاف نے بلاول بھٹوکی طرف سے ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت کے ردعمل میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان بلاول بھٹو کی سندھ حکومت میں شمولیت کی پیشکش قبول نہیں کرے گی۔

پیرکومیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہاکہ ایم کیو ایم  بلاول بھٹوکی سندھ حکومت میں شراکت کی دعوت قبول نہیں کرے گی، اس طرح کی پہلے بھی کئی پیشکشیںکی جا چکی ہیں، یہ تجربہ اچھا نہیں رہا، کراچی اوراندرون سندھ کی ترقی کیلئے نیا پیکج ہم دیںگے، سندھ حکومت فیل ہو چکی ہے۔ این این آئی کیمطابق وزیرمواصلات مراد سعید نے کہاکہ بے بی زرداری کی سیاست والدکی کرپشن کی اسیر ہے، حادثاتی چیئرمین کا المیہ یہ ہے کہ جب بھی ٹی وی پرنمودارہوںگے کرپشن کا دفاع کریںگے۔

قومی خزانے کی چوری سے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے جیالوں میں پیسے بانٹنے تک بے بی زرداری کرپشن کی ہر واردات کا دفاع کرتے ہیں۔ بے بی زرداری کے والد نے کرپشن کے ایسے ایسے شرمناک طریقے ایجادکئے کہ دنیا حیران ہے، قوم نے اپنا پیٹ کاٹ کر محروم اور نادار طبقے کیلئے انکم سپورٹ پروگرام کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا بلاول کے والد نے انکل نوازکیساتھ ملکر انکم سپورٹ کے فنڈ کو جیالے اور متوالے پالنے کیلئے استعمال کیا۔ حکومت گرانے کا خواب باپ بیٹے کودن رات پریشان کئے ہوئے ہیں۔

ڈیڑھ سال اسی پریشانی میںگزرا، آئندہ ساڑھے تین برس بھی اسی کرب میں گزریں گے۔ پوری حکومت کو پیپلزپارٹی کی متعارف کردہ آلائشوں سے پاک کریںگے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی نے کہاکہ بلاول بھٹوصاحب بہت سارے خواب دیکھتے، میاں پپوہیں، سیاست میںآئے دودن ہوئے ہیں اور سمجھتے ہیںکہ وہ بہت بڑے لیڈرہوگئے ہیں۔

The post ایم کیوایم بلاول کی سندھ حکومت میں شراکت کی دعوت قبول نہیں کریگی، تحریک انصاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q8OjZ4

بالائی علاقوں میں ٹھنڈ کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

پشاور: ملک کے مختلف علاقوں میں قہر کی سردی پڑ رہی ہے۔ بعض میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج برقرار ہے جبکہ بالائی علاقوں میں ٹھنڈ کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔بالائی پنجاب میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔

گذشتہ روزاسکردو میں درجہ حرارت منفی22 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ گوپس میں منفی11 بگروٹ، استورمنفی10،قلات منفی 6کالام،گلگت،پاراچنار منفی5 بنو ں منفی4 چلاس، مری اورکوئٹہ میں منفی3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔اسلام آباد کا درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈکیاگیا۔شدید دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیاگیا۔

The post بالائی علاقوں میں ٹھنڈ کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SG9ALC

کراچی میں ایک عشرے کے دوران ٹرانسپورٹ کا نظام نشیب و فرازکا شکاررہا

کراچی: اس عشرے میں شہر کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام میں منفی و مثبت دونوں پہلوؤں سے بڑی اہم پیشرفت ہوئی ہیں۔

سرکاری سطح پر ایک بڑی بس کا اضافہ نہیں ہوا اور سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ میں شدید کمی آئی جن کی تعداد گھٹ کر صرف 4 ہزار رہ گئی ہے جبکہ ڈھائی کروڑ آبادی والے شہر کو  15 ہزار بڑی بسوں کی ضرورت ہے، شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے 292 روٹس بند ہوچکے ہیں اور صرف 79 روٹس آپریشنل ہیں، صوبائی حکومت کی غفلت کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے غریب اور مزدور پیشہ افراد بالخصوص خواتین اور طلبہ و طالبات کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

اگرچہ یہ عشرہ کراچی کے پرانے و روایتی پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم پر مزید زوال کا سبب بنا لیکن اسی عشرے میں ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری کے لیے کئی اہم پیشرفت بھی ہوئی ہیں جن میں لوکل اور غیرملکی سرمایہ کاری کے تحت پہلی بار آن لائن بائیک، رکشہ،گاڑی اور چھوٹی بس سروسز کا شروع ہونا سرفہرست ہے، دوسری بڑی پیشرفت کراچی میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کی داغ بیل ہے جس کے لیے 40سال سے کوششیں کی جارہی تھیں اور رواں عشرے میں بالآخر بس ریپیڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کے تحت دوکوریڈور پر تعمیرات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گذشتہ سال میں سرکاری سطح پر 3 پبلک ٹرانسپورٹ اسکیموں کا منصوبہ تشکیل دیا گیا تھا ، وفاقی حکومت کے ڈھائی ارب روپے کے مالی تعاون سے شہید بے نظیر بھٹو اسکیم کے تحت 4 ہزار سی این جی بسوں کا آغاز ، سندھ حکومت کے تحت 600بڑی بسوں کی لانچنگ اور نجی کمپنی کے تعاون سے ایک ہزار نئی ایئرکنڈیشنڈ بسوں کا منصوبہ شامل تھا، ان میں سے شہید بے نظیر بھٹو بس اسکیم اور 600بسوں کی اسکیم کو سندھ حکومت کی غفلت کی وجہ سے سرخ فیتہ پہنا دیا گیا جبکہ ڈائیوو کمپنی کے اشتراک سے ایک ہزار بسوں کا منصوبہ اب بھی جاری ہے۔

صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت ٹرانسپورٹ تنظیموں اور دیگر اداروں کے پاس آپریشنل پبلک ٹرانسپورٹ کی تعداد کا صحیح ڈیٹا موجود نہیں ہے، ایک اندازے کے مطابق کراچی میں اس وقت صرف 4 ہزار پبلک ٹرانسپورٹ چل رہی ہیں جن میں بڑی بسیں صرف 400اور منی بسیں و کوچز ساڑھے 3 ہزار چل رہی ہیں، شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے 292 روٹس بند ہوچکے ہیں اور صرف 79 روٹس آپریشنل ہیں، بڑی بسوں کے مجموعی روٹس 60 ہیں جن میں 47بند ہوچکے ہیں اور صرف 13آپریشنل ہیں۔

منی بسوں کے مجموعی روٹس 236ہیں جن میں 191بند ہوچکے ہیں اور صرف 45 پر منی بسیں چل رہی ہیں، کوچز کے مجموعی 75 روٹس ہیں جن میں 21 آپریشنل اور 54روٹس نان آپریشنل ہیں۔ ایکسپریس سروے کے مطابق اس وقت کراچی میں گنجان آبادی والے شہر میں بڑی تعداد میں 9اور 12سیٹوں والے چنگچی رکشے غیرقانونی طریقے سے آپریٹ کیے جارہے ہیں جو 15روپے سے 60روپے کرایہ وصول کررہے ہیں، حکومت سندھ غیرقانونی چنگچی رکشاؤں کو نہ تو بند کرتی ہے اور نہ ہی انھیں ریگولرائزکرتی ہے۔

حالیہ سندھ حکومت نے موٹر سائیکل چنگچی سروس کو ریگولرائز کیا ہے لیکن یہ اقدام بھی سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر کیا گیا ہے،کراچی میں ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری کے لیے سندھ حکومت کے پاس کوئی بڑا پلان موجود نہیں ہے جبکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے، آبادی ڈھائی کروڑ سے بھی تجاوز کرگئی ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے،کراچی میں ماس ٹرانزٹ نظام کی تعمیر اور کراچی سرکلر ریلوے کی احیا کی کوششیں کئی عشروں سے جاری ہیں البتہ وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کو کریڈٹ جاتا ہے کہ اس عشرے میں بس رپییڈ ٹرانزٹ سسٹم کے دو کوریڈور پر تعمیرات کا آغاز کردیا ہے۔

The post کراچی میں ایک عشرے کے دوران ٹرانسپورٹ کا نظام نشیب و فرازکا شکاررہا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2F6EwfR

پنجاب، کے پی کے میں عارضی شیلٹرہومز قائم، انتظامیہ سہولیات فراہمی کیلیے متحرک

 لاہور / فیصل آباد / پشاور / دیر: وزیر اعظم اوروزیراعلیٰ ، پنجاب کی ہدایا ت کی روشنی میں چیف سیکریٹری پنجاب میجر (رٹائرڈ) اعظم سلیمان خان ، اب تک قائم کی گئی ان عارضی پناہ گاہوں کی براہ راست نگرانی کے عمل میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ نہ صرف رابطے میں ہیں بلکہ بے آسرا اور بے گھر افراد کو ان پناہ گاہوں میں ہر قسم کی امداد کیلیے ہدایات بھی جاری کر رہے ہیں ۔

صوبے بھر میں قائم کی گئی ان عارضی پناہ گاہوں کے بارے میں تمام انتظامی افسران نے چیف سیکریٹری کو بتایا کے اب تک صوبے بھر کے 36اضلاع میں 92 عارضی پناہ گاہوں میں اب تک 1700 افراد کو منتقل کیا جا چکا ہے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مقامی حکام سے خطاب کرتے ہوئے شہر میں صفائی ستھرائی اور سینی ٹیشن کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے آئندہ 30 روز کے اندر شہر کے سیوریج اور نالوں کی ڈی سلٹنگ کا کام مکمل کیا جائے ۔پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے پناہ گاہ کے دورے کیے ۔

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی رائیونڈ عدنان رشید نے ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ کا دورہ کیا ۔ضلعی انتظامیہ نے لاری اڈا میں قائم شیلٹر ہومز بے گھر افراد کیلیے ہنگامی طور پر کھول دیا ۔پہلے روزاسی افراد نے قیام کیا ۔مقیم افراد کی توضع مٹن سے کی گئی۔ مزیدبرآں ضلعی انتظامیہ دیر پائن نے تیمرگرہ اسپتال میں قائم پناہ گاہوں کو کمبل،تکیے، پلاسٹک میٹ،کچن سیٹ سمیت ضروری سامان مہیا کر دیا ہے ۔

The post پنجاب، کے پی کے میں عارضی شیلٹرہومز قائم، انتظامیہ سہولیات فراہمی کیلیے متحرک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QaGHFo

غیرقانونی طورپرتعمیرکی گئی عمارتیں 10 لاکھ افراد کی موت کا باعث بن سکتی ہیں، آباد

کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) نے رنچھوڑلائن میں غیرقانونی طور پر تعمیر کی جانے والی عمارت گرنے کا ذمہ دار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ ایس بی سی اے کی ناک کے نیچے طویل عرصے سے شہر میں غیر قانونی اور غیرمعیاری کنسٹرکشن جاری ہے جو شہر میں کسی بھی بڑے سانحے کی وجہ بن سکتی ہے۔

آباد کے چیئرمین محسن شیخانی نے کہا کہ آباد کے پلیٹ فارم سے کراچی میں غیرقانونی اور ناقص میٹریل کی عمارتوں کی دھڑا دھڑ تعمیرات کی انسداد مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں آباد نے وزیراعلی، وزیربلدیات، چیف سیکریٹری، سیکریٹری بلدیات اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کوباقاعدہ خطوط ارسال کر کے اس امر کی جانب توجہ دلائی گئی ہے کہ شہر میں تعمیر ہونے والی غیرقانونی عمارتیں تعمیرکسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں شہر کے 10 لاکھ افراد کو لقمہ اجل بناسکتی ہیں۔

The post غیرقانونی طورپرتعمیرکی گئی عمارتیں 10 لاکھ افراد کی موت کا باعث بن سکتی ہیں، آباد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37no8Uj

ایکسپریس فورم، نیا سال خوشخبریاں لائے گا، معیشت بہترہوگی، ماہرین علم نجوم

 لاہور: سال 2020ء نظام کی تبدیلی، اصلاحات اور نئے فیصلوں کا سال ہوگاجس میں قوم کو نئی خوشخبریاں ملیں گی، ملکی معیشت بہتر اور ادارے مزید مضبوط ہونگے۔

فروری تک حکومت کیلیے مشکلات ہونگی، بھارت بھی شرارت کر سکتا ہے تاہم جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین علم الاعداد و نجوم نے ’’نئے سال کی پیش گوئیوں‘‘ کے حوالے سے منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا۔ فورم کی معاونت کے فرائض احسن کامرے نے سرانجام دیے۔ ماہر علم نجوم سید انتظار حسین زنجانی نے کہا کہ 26 دسمبر کو لگنے والے گرہن کے اثرات 26 نومبر سے شروع ہوئے اور 26 جنوری تک رہیں گے، 2020ء میں 6گرہن ہونگے جن میں 4 چاند گرہن جبکہ 2 سورج گرہن ہونگے۔

ان کے دنیا پر اثرات مرتب ہونگے۔ پاکستان ٹرننگ پوائنٹ پر کھڑا ہے، اس سال تبدیلیاں و اصلاحات آئیں گی۔ بھارت کی جانب سے گولہ باری ہوسکتی ہے تاہم بڑی جنگ کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔ ماہر علم نجوم، علم الاعداد و دست شناس یاسین وٹو نے کہا کہ سال 2020ء پاکستان کیلیے آسانیوں و خوشخبریوں کی نوید ثابت ہوگا، اس سال حکومت مضبوط جبکہ اپوزیشن کمزور ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ عمران خان کی حکومت 5 سال مکمل کریگی، نوازشریف کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ اسٹرالوجسٹ معظم خان نے کہا کہ جنوری و فروری میں غیر متوقع فیصلے و اقدامات ہوں گے۔

لہٰذا عمران خان کو اپنی زندگی کی بہترین اننگز کھیلے کیلیے خود کو آرگنائز کرنا ہوگا۔ ماہر علم نجوم شہزادہ سید مصور علی زنجانی نے کہا کہ 2020ء لیپ کا سال ہے ، اس کا عدد 4 ہے اور آغاز بدھ سے ہورہا ہے، ایسا سال تاریخ میں کم آیا ہے مگر جب بھی آیا تو اس میں دنیاجنگ، انقلاب یا اس طرح کی کیفیت رہی ہے۔ پاکستان میں اس طرح کا سال آخری مرتبہ 1992ء میں آیا، اس وقت عمران خان کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے اور ورلڈ کپ جیتا، آج وہ ملک کے کپتان ہیں، اس سال پاکستان نئے نظام کی جانب بڑھے گا اور اصلاحات آئیں گی۔ بھارت کے ٹکڑے ہونے جا رہے ہیں۔

The post ایکسپریس فورم، نیا سال خوشخبریاں لائے گا، معیشت بہترہوگی، ماہرین علم نجوم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SHalnI

‎ نیب ترمیمی ‎آرڈیننس کے بعد اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے، مریم اورنگزیب

 لاہور:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے اجراء کے بعد اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں کو فی الفوررہا کیا جائے۔

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎احسن اقبال کے خلاف کرپشن، کک بیکس اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت کوئی کیس نہیں، ‎نالائق حکومت کا اپنوں کو بچانے کے لئے این آراو پلس اور اپوزیشن کے بے گناہ رہنما 15 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، ‎بے گناہوں کی گرفتاری اور عقوبت کے دنوں کا کون حساب دے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎ احسن اقبال کا جرم نارووال کے عوام کی خدمت، نواز شریف کا ساتھ دینا اور عوام کے حق کے لیے آواز بلند کرنا ہے، ‎احسن اقبال نے اختیارات کا کیا ناجائز استعمال کیا، چیئرمین نیب کے پاس کوئی جواب ہے، ‎نیب عمران صاحب کے حکم پر سیاسی مخالفین کو اغواء کرنے کا جواب دے۔

ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎احسن اقبال کا اصل جرم نالائق اور نااہل حکومت کو بے نقاب کرنا ہے، نیب ترمیمی ‎آرڈیننس کے اجراء کے بعد اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں کو فی الفوررہا کیا جائے جب کہ ‎عمران صاحب اور چیئرمین نیب مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں سے معافی مانگیں۔

The post ‎ نیب ترمیمی ‎آرڈیننس کے بعد اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے، مریم اورنگزیب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2rCVgIs

محکمہ داخلہ پنجاب میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

 لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے 17 ارب روپے سے زائد بے ضابطگیوں و بدعنوانیوں کی نشاندہی پر مشتمل رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ٹرانسپورٹ شعبہ میں گاڑیوں کی مرمت کے نام پر 2 کروڑ روپے  سے زائدحاصل کئے گئے جبکہ گاڑیاں سرکاری کھاتوں میں موجود نہیں تھیں۔

2014 سے 2017 کے دوران سیکڑوں  پولیس ملازمین کے نام پر 16 کروڑ 80 لاکھ اضافی رقم غیر قانونی طور پر الاؤنسز کے نام پر سرکاری خزانے سے حاصل کی گئی، 37 ادائیگیاں 2014 سے 2017 کے دوران کی گئی جس میں  2 ارب 81 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد ادائیگیوں کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔

پنجاب بھر کے مختلف پولیس افسران کے دفاتر، فرانزکس سائنس ایجنسی، چائیلڈ پروٹیکشن بیورو اور مختلف جیلوں میں 2 ارب 11 کروڑ 85 لاکھ روپے کی خریداری پیپرا قوانین کے بر خلاف کی گئی۔

آٹھ اضلاع کے ڈی پی اووز، چار اضلاع کے سی ٹی اووز سمیت پولیس کے مختلف شعبوں میں مختص کر دہ بجٹ سے 73 کروڑ روپے زائد بغیر منظوری کے خرچ کئے گئے۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سی ٹی ڈی لاہور کے دفتر سمیت، جہلم، اوکاڑہ، راجنپور، اسپیشل برانچ ملتان، ڈسٹرکٹ جیل لاہور، وہاڑی سمیت دیگر دفاتر میں خریداری کے لئے غیر قانونی طور پر 20 کروڑ روپے سے زائد کیش کی صورت میں ادا کئے گئے۔

سیکرٹ سروسز کے نام پر سی ٹی ڈی لاہور، ڈی آئی جی سیکورٹی، ہوم سیکرٹری، اسپیشل برانچ، ڈی پی او سیالکوٹ، سرگودھا، خوشاب، جھنگ سمیت ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کے دفتر میں 60 کروڑ روپے سے زائد کی کیش ادائیگیوں کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

سی ٹی ڈی لاہور، اسپیشل برانچ، 22 ڈی پی اووز سمیت مختلف پولیس افسران کے دفاتر میں پٹرول کی مختص کردہ مقدار سے 40 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔ پنجاب کی 10 جیلوں میں قیدیوں کو کھانا  کھلانے کے نام پر 18 کروڑ 74 لاکھ روپے سے زائد کی غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں۔

ڈی پی او سرگودھا، بہاولپور، قصور، لیہ اور میانوالی کے  دفاتر  میں پولیس قومی رضا کاروں کے نام پر 2 کروڑ 42 لاکھ غیر قانونی زائد ادائیگیاں کی گئیں۔

تفتیشی اخراجات کے نام پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، سی پی او راولپنڈی سمیت 11 ڈی پی اووز کے دفاتر میں 6 کروڑ 71 لاکھ روپے کی ادائیگیوں کا ریکارڈ موجود نہیں،پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی توسیع کے لئے خریدی گئی کی اراضی میں 4 کروڑ 35 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، مختلف ٹھیکہ داروں کو خریداری کی مد میں ٹیکس کی کٹوتی نہیں کی گئی جس سے ٹھیکہ داروں کو 9 کروڑ 90 لاکھ روپے کا فائدہ پہنچا۔

گوجرانوالہ ،لاہور، جھنگ، سرگودھا، خوشاب سمیت دیگر اضلاع میں پولیس کی جانب سے مختلف اداروں، بنکوں اور دیگر کو دی گئی سیکورٹی کی مد میں 62 کروڑ روپے سے زائد کی رقم متعلقہ افراد سے وصول نہیں کی گئی۔

مختلف اضلاع میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والے افراد سے 17 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی رقم  جرمانے کی مد میں وصول نہیں کی گئی۔ 57 ایسے پولیس افسران جو نوکری سے معطل رہے یا گیارہ دن سے زائد چھٹی پر رہنے کے باوجود 3 کروڑ 26 لاکھ روپے مختلف الاؤنسز کی مد میں وصول کرتے رہے۔

کمانڈنٹ سہالا، سپرنٹنڈنٹ اسپیشل برانچ ملتان، سپیشل برانچ لاہور، سی پی او راولپنڈی، ڈی پی او ننکانہ اور سی ٹی او لاہور 2015 سے 2017 کے دوران نوکری سے برخاست ہونے کے باوجود 40 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ کی مد میں وصول کرتے رہے۔

ڈرائیونگ اسکول فیس، ڈرائیونگ لائسنس فیس، میڈیکل فنڈ اور کنٹین رینٹ کی مد میں 1 ارب 85 کروڑ 53 لاکھ سے زائد کی رقم قومی خزانے میں جمع نہیں کرائی گئی۔ پولیس کی مختلف گاڑیوں سمیت دیگر سامان کی نیلامی نہ کرنے کی وجہ سے قومی خزانے کو 47 کروڑ 88 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچا۔

پولیس رضاکاروں کو 2015 سے2016 کے دوران تربیت دینے والے ٹرینرز کو 6 کروڑ کی ادائیگیاں کی گئیں جبکہ تربیت سے متعلق کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔

پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ، ڈی پی او خوشاب، قصور سمیت بٹالین سات میں 31 کروڑ 59 لاکھ مبینہ طور پر گھوسٹ ملازمین پر خرچ کئے جانے کی نشاندہی کی گئی۔ ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں موبائل فون جیمرز کی خریداری سمیت مختلف یوٹیلٹی بلوں کی مد میں 36 کروڑ 26 لاکھ روپے قانون کے خلاف ایڈوانس میں ادا کئے گئے۔

آڈیٹر جنرل نے سی ٹی ڈی، انویسٹی گیشن، اسپیشل برانچ، جیلوں سمیت مختلف اضلاع میں پولیس افسران و ملازمین کو الاؤنسز کی مد میں ادا کی گئی 88 کروڑ روپے کی رقم پر تحفظات کا اظہار کیا۔

The post محکمہ داخلہ پنجاب میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2F4RB9x

طالبعلم سے زیادتی کیس میں گرفتار قاری شمس الدین کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

مانسہرہ: جوڈیشل مجسٹریٹ نے مدرسہ کے کم سن طالب علم سے زیادتی کے الزام میں گرفتار استاد قاری شمس الدین کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

مانسہرہ میں پولیس نے بچے سے زیادتی کیس کے ملزم کو سخت سیکورٹی میں مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور 14 دن کے ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے 14 روز کی بجائے 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

پراسیکیوٹر محسن مصطفیٰ نے کہا کہ ملزم کا ڈی این اے کرایا جائے گا اور اسے تین دن تک گرفتاری سے بچانے اور پناہ دینے والوں کو بھی شامل تفتیش کیاجاسکتا ہے۔

چند روز قبل مانسہرہ کے ایک مدرسے میں 10 سالہ بچے سے مبینہ طور پر بدفعلی اور تشدد کا واقعہ پیش آیا جس کے الزام میں استاد قاری شمس الدین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے مدرسہ کو سیل کردیا ہے۔ بچے پر اس قدر بہیمانہ تشدد کیا گیا کہ اس کی آنکھوں پر زخم پڑگئے اور سرخ ہوگئیں۔

مدرسے کی انتظامیہ کی جانب سے ملزم کی گرفتاری میں رکاوٹیں ڈالی گئیں اور جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ زیادتی قاری شمس الدین نے نہیں کی بلکہ کسی دوسرے طالب علم نے بچے پر تشدد کیا ہے۔

The post طالبعلم سے زیادتی کیس میں گرفتار قاری شمس الدین کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Qvjddb

سیالکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک

سیالکوٹ: تھانہ اگوکی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

سیالکوٹ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کو 15 پر اطلاع ملی تھی کہ پٹھاناں والی گاؤں سے تعلق رکھنے والے آصف کو مظفر پور پھاٹک کے قریب لوٹ لیا گیا ہے، اطلاع ملتے ہی انچارج موبائل اگوکی اصغر علی نفری کے ساتھ روانہ ہوگئے جہاں اگوکی پٹرول پمپ کے قریب پولیس نے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ڈاکو دھتل گاؤں کی جانب فرار ہوگئے تاہم پیچھا کیا گیا تو 4 ڈاکوؤں کی لاشیں ملیں جب کہ 2 ڈاکو دھند کی وجہ سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 6 ڈاکوؤں کا گروپ تھا جس نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی جب کہ مبینہ طور پر ڈاکو اپنے ساتھیوں کی ہی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے، واقعہ میں کسی پولیس اہلکار کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں سامنے آئی۔

The post سیالکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MDxPpC

نیب آرڈیننس کو قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا،شاہ محمود

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کو قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب قوانین میں اصلاحات لانے کا مطالبہ بہت پرانا ہے اور ترامیم کیلئےعرصےسےکوششیں جاری تھیں، ن لیگ حکومت نے بھی نیب اصلاح کیلئےکمیٹی بنائی تھی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے ایک پرپوزل سامنے رکھا ہے، یہ آرڈیننس دونوں ایوانوں میں جاناہے اور مسودے کو قانونی سازی کے لئے پارلیمنٹ کے سامنے رکھا جائے گا، دونوں ایوانوں کے ممبران بہتری کیلئے تجویز دینا چاہیں تو ضرور دیں، ہم کھلےدل سےاپوزیشن کی ٹھوس تجاویزقبول کرینگے، اپوزیشن اچھی وٹھوس تجاویزضرور پیش کرے۔

شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ ترمیم انتقامی کارروائی کیلئےہونےکاتاثردرست نہیں اور کسی سے امتیازی سلوک برتنےکی خواہش نہیں۔

The post نیب آرڈیننس کو قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا،شاہ محمود appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/354A6k9

2019ء…مجرم خوش جبکہ شہریوں کی چیخیں نکل گئیں

فیصل آباد: 2019ء قتل وغارت گری اور لوٹ مارکی تلخ یادوں کے ساتھ اختتام کو پہنچ رہا ہے، لیکن فیصل آباد پولیس تمام ترکوششوں کے باوجود شہریوں پرعرصہ حیات تنگ کرنے والے ڈاکووں اور بدمعاشوں پر زمین تنگ کرنے میں اس سال بھی ناکام رہی۔ چوکی تھانوں کی پولیس، ایلیٹ فورس،کوئیک رسپانس فورس اور ڈولفن سکواڈزکی موجودگی میں جرائم پیشہ عناصرکے نئے اور پرانے گروہ شہریوں کے خون پسینے کی کمائی پرہاتھ صاف کرتے رہے۔

لوٹ مارکی درجن بھر خونی وارداتوں میں شہری جانیں گنوابیٹھے۔ جرائم پیشہ عناصرسے آمنا سامنا ہونے پر جہاں پولیس کے 6 افسر اور جوان زخمی ہوئے وہاں 11 جرائم پیشہ عناصر بھی اپنے انجام کو پہنچے۔ ضلعی پولیس پکڑے گئے ہرگروہ کو مرکزی قراردیتی رہی تاہم سٹریٹ کرائمز کی جاری سرگرمیاں اس امرکی نشاندھی کرتی رہیںکہ اگر پولیس کے ہاتھ لگنے والے ہی سرگرم عمل تھے توان کے جیلوں میں جانے کے بعد بھی جرائم کاگراف نیچے کیوں نہ آسکا؟

یہ کہناغلط نہ ہوگاکہ ہماری پولیس کے پاس ایسی معلومات یاکوئی ریسرچ ونگ نہیں جس سے واضح ہوسکے کہ لوٹ مارکے واقعات میں ملوث کتنے گروہ پیشہ ورعادی مجرم اورکتنے عیاشی کی خاطر وارداتیں کرنے کے شوقین ہیں۔ پولیس ایسے مجرموں کی سرپرستی کرنے والے معاشرے کے ناسوروں پرہاتھ ڈالنا تو درکنار انہیں بے نقاب کرنے سے بھی گریزاں رہی۔

سنگین جرائم کا ارتکاب کرنے والے عناصرکی شناخت کے لئے قبل ازیں پولیس کا تجربہ کار عملہ ان کے حلیہ جات معلوم کرکے سکیچ تیارکرتا۔ متاثرین کوجرائم پیشہ عناصرکے البم بھی دکھائے جاتے۔ پولیس اب جرائم کاسراغ لگانے کے لئے جائے وقوعہ یاگردونواح سے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے حصول کواولیت دیتی ہے افسران کی کوشش ہوتی ہے کہ وارداتی عناصرکے تعاقب میں جانے ،ان کی کمین گاہوں کاسراغ لگانے کے جتن کرنے کے بجائے وڈیوفوٹیج میں محفوظ مناظرسے ہی مجرموںکی شناخت کرلی جائے ۔

اس میں کوئی حرج بھی نہیں، تفتیشی ذہن رکھنے والا افسر اس طریقہ سے بھی خطرناک مجرموں تک پہنچ سکتا ہے۔ اب توعوام کی دلچسپی کاعالم بھی یہ ہے کہ راہ چلتے کسی بھی واقعہ کی فلم بناکرسوشل میڈیاپراپ لوڈکردی جاتی ہے، لوٹ مارکے واقعات ہی نہیں قتل جیسے سنگین واقعات کے مناظر بھی مشتہرکردیئے جاتے ہیں یہ الگ بات ہے کہ متعلقہ پولیس اپنے طورپران کانوٹس نہ لے پائے۔

سال2019 میں رونما ہونے والے چوری،نقب زنی سمیت سرقہ عام کے واقعات اپنی جگہ، گن پوائنٹ پرہونے والی ڈکیتی،راہزنی کے 2 ہزار 282 رجسٹرڈکرائم میں ہی ایک ارب12کروڑ18لاکھ سے زائد مالیت کامال و زر لوٹا گیا۔ ضلع کے 41 تھانوں کی پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے محض 11فیصدکے حساب سے 12کروڑ81لاکھ کی ریکوری میں کامیاب رہی۔ فیصل آباد پولیس کی ڈویژن کی سطح پرکارکردگی کودیکھاجائے تو مدینہ ڈویژن سے متعلقہ تھانوں کاعملہ 33کروڑ86لاکھ کے مسروقہ مال میں سے 2کروڑ65لاکھ کی برآمدگی کرپائی۔

لائل پور ڈویژن پولیس 19کروڑ64لاکھ کے مسروقہ مال میں سے 2کروڑ79لاکھ کی برآمدگی میں کامیاب رہی۔ اقبال ڈویژن پولیس 23کروڑ57لاکھ کی مسروقہ مال میں سے 3کروڑ95لاکھ کی ریکوری میں کامیاب ہوئی۔صدرڈویژن پولیس 16کروڑ27لاکھ میں سے 2کروڑ38لاکھ جبکہ جڑانوالہ ڈویژن سے متعلقہ تھانوں کی پولیس 18کروڑ82لاکھ میں سے ایک کروڑ2لاکھ مالیت کا مسروقہ مال وزر برآمد کرپائی۔ ضلع کی حدودمیں رونماہونے والے دیگرجرائم بھی سال 2018کی نسبت کہیں زائد رہے ۔پولیس ریکارڈکے مطابق نقب زنی کے مقدمات کی تعداد564کی نسبت سال 2019کے دوران 635رہی، مویشی چوری کے مقدمات کی تعدادبھی 366کی نسبت 479جبکہ سرقہ عام کے کیسزکی تعدادبھی1470کے مقابلے میں 1808 رہی۔

جرائم پیشہ عناصران وارداتوں میں بھی کروڑوں کا مال و زر چوری کرنے میں کامیاب رہے۔ 231شہریوں کی طرف سے کار چوری، ڈکیتی کے کیس درج کرائے گئے،موٹرسائیکل چوری کے 1227جبکہ موٹرسائیکل چھینے جانے کے 452 مقدمات پولیس ریکارڈکاحصہ بنے۔ سٹریٹ کرائمز کے علاوہ رونماہونے والے دیگرسنگین واقعات بھی شہریوں کے لئے پریشانی کاسبب رہے۔2019ء میں ضلع کے تھانوں میں درج ہونے والے قتل کے مقدمات کی تعداد293رہی ،گزشتہ برس اس ضمن میں 318مقدمات کااندراج عمل میں لایاگیا۔

اقدام قتل کے مقدمات گزشتہ برس کے 372کی نسبت امسال 394رہے ۔گزشتہ برس ضلع کی حدودمیں ہونے والے پولیس مقابلوں کی تعداد16تھی جوسال رواں میں بڑھ کر23ہوگئی۔ اغوا برائے تاوان کی مد میں گزشتہ برس ایک کیس درج ہوا جبکہ سال رواں ایسے کیسزکی تعداد 6 رہی۔ زیادتی کے مقدمات کی تعدادگزشتہ برس کے 255کی نسبت 363رہی۔ ’’گڈورک‘‘کے طورپرتصورہونے والے پولیس کارروائی کے مقدمات کی تعداد قدرے کم رہی، جن میں منشیات کی برآمدگی کے کیس 4109سے کم ہوکرامسال 3603رہے ناجائز اسلحہ کی برآمدگی کے مقدمات 3067سے کم ہوکر3023رہے۔سٹریٹ کرائمز اوردیگرنوعیت کے بہت سے واقعات متعلقہ تھانیداروںکی روایتی تساہل پسندی اورعدم تعاون کے سبب مقدمات کی شکل اختیار نہ کرسکے۔

یہ امرقابل ذکرہے کہ پولیس حکام قانون کی گرفت میں نہ آنے والے اشتہاری عناصر کوجرائم میں اضافہ کاسبب قراردیتے آئے ہیں۔اسے فیصل آباد کے عوام کی بدقسمتی کہاجائے یاضلعی پولیس کی نااہلی سے تعبیر کیاجائے کہ یہاں کے مطلوب اشتہاریوں کی لسٹیں کبھی مختصر نہ ہو پائیں۔

سال 2018کے اختتام پرخطرناک نوعیت کے 1462 عناصرسمیت 16 ہزار 236 اشتہاری ملزمان فیصل آبادپولیس کے کھاتے میں پڑے تھے۔ سال 2019میں ایسے ملزمان کی تعدادمیں 5ہزار751کے اضافہ کے نتیجہ میں مطلوب اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 987 ہوگئی۔ فیصل آبادپولیس کی طرف سے خطرناک اشتہاریوں کی بیخ کنی کے لئے موثرکریک ڈاون عمل میں نہ لایاجاسکا۔حکام کی واضح ہدایات کے باوجود یہاں کی پولیس گشت اورناکہ بندی کانظام بھی موثر بنانے میں ناکام رہی۔ایسی صورتحال میں یہ کہنابھی غلط نہ ہوگاکہ سال 2019یہاں کے باسیوں کے لئے بھاری جبکہ لوٹ مارکرنے والوں کے لئے کہیں مفید ثابت ہوا۔

رواں سال کے آخری مراحل میں فیصل آبادمیں تعینات ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختارراجہ اورسٹی پولیس آفیسر کیپٹن(ر)محمدسہیل چوہدری کی طرف سے شہریوں کے جان ومال اورعزت وآبرو کا تحفظ اورجرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی اولین ترجیح قراردی گئی ہے جن کاکہناہے کہ عہدے انجوائے کرنے والے افسراب فیصل آبادپولیس کاحصہ نہیں رہیں گے۔یہاں رہنے والوں کو کام کر کے دکھانا ہو گا، جرم کی دنیا سے تعلق رکھنے والوں کو محکمہ پولیس کو خیر باد کہنا ہو گا۔ ماتحت عملہ کو متحرک کرنے کے لیے دونوں اعلیٰ پولیس افسران کی طرف سے سرپرائز وزٹ اور چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ خداکرے یہ خواب نئے سال میں ہی شرمندہ تعبیر ہوجائے۔

The post 2019ء…مجرم خوش جبکہ شہریوں کی چیخیں نکل گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39tdHkb

گلشن بہارسے 12سالہ ادیبہ پراسرارطورپرلاپتہ ہوگئی

کراچی: مختلف علاقوں سے نوعمر لڑکی اور لڑکا پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔

دونوں واقعات کو اہلخانہ نے اغواکی واردات قرار دیتے ہوئے متعلقہ تھانوں میں مقدمہ درج اور درخواست جمع کرادی ، تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں کبریٰ خاتون کی 12 سالہ بیٹی ادیبہ کے اغوا کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف درج کرلیاگیا۔

کبریٰ خاتون کی جانب سے 27 دسمبر کو تھانے میں درخواست جمع کرائی گئی تھی کہ میری بیٹی ادیبہ منگل کو گھر سے مدرسے جانے کا بول کر گئی تھی جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے ، کبریٰ خاتون نے بتایاکہ محلے میں 2ماہ قبل ایک فیملی کرایے پر رہنے آئی تھی جن کی بیٹی عارفہ سے ادیبہ کی دوستی ہوگئی تھی ،اہلخانہ منگل 24 دسمبر کو مکان خالی کرکے میری بیٹی کو بھی اغواکرکے لے گئے اور جب ان کی جاننے والی شہزادی نامی خاتون سے معلومات حاصل کرنے کے لیے اس کے گھر گئی تو اس نے مجھے شوہر منور سمیت جھوٹے مقدمے میں بند کرانے سمیت دیگر نتائج کی دھمکیاں دیں۔

پولیس نے مقدمے میں نامزد 2 خواتین کوحراست میں لیا ہے جبکہ دیگرکی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے ، محمود آبادکے علاقے اعظم بستی گلی نمبر 21 میں 10 سالہ محمد نوین پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا،عامر شہزاد نے بتایا کہ میرا بیٹا جمعے کی دوپہر گھر سے ایک بج کر 20 منٹ پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد گیا تھا جس بعد وہ واپس نہیںآیا ،ولی نامی شخص نے بیٹے کو اغواکیاہے جواس سے قبل مجھے اورمیرے اہلخانہ کو پریشان کرتارہاہے ،عامرشہزاد نے اعلیٰ پولیس افسران سے بیٹے کی بحفاظت بازیابی اورملوث ملزمان کوگرفتارکرنے کامطالبہ کیاہے ۔

The post گلشن بہارسے 12سالہ ادیبہ پراسرارطورپرلاپتہ ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZAwjd9

اے ڈی سی، او ٹی سی کے ذریعے حکومتی ٹیکس پر فیس ختم

کراچی: بینک دولت پاکستان نے یکم جنوری 2020 سے آلٹرنیٹو ڈلیوری چینلز (اے ڈی سی) اور اوور دی کاؤنٹر ( او ٹی سی) کے ذریعے حکومتی ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی ادائیگی پر فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس وقت ٹیکس گزاروں کو اے ڈی سیز کے ذریعے ٹیکسوں کی ادائیگی پر ٹیکس کی رقم کے لحاظ سے فی ٹزانزیکشن 10 سے 50 روپے تک اور او ٹی سی کے ذریعے ادائیگی پر فی ٹرانزیکشن 50 روپے ادا کرنے ہوتے ہیں۔ یکم جنوری 2020ء سے یہ فیس ٹیکس گزاروں کے بجائے اسٹیٹ بینک برداشت کرے گا۔

اس تبدیلی کی اطلاع اسٹیٹ بینک نے ایف ڈی سرکلر نمبر 4 برائے 2019ء  بتاریخ 7 2دسمبر 2019ء کے ذریعے دی ہے۔ یہ فیصلہ اسٹیٹ بینک کی ڈجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے اور امکان ہے کہ اس کے نتیجے میں ٹیکس گزاروں کی بڑی تعداد حکومتی ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی ڈجیٹل ادائیگی کی طرف آئے گی۔ ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی آن لائن ادائیگی کا طریقہ کار مارچ 2018ء میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اشتراک سے متعارف کرایا گیا تھا جس کا بنیادی مقصد ٹیکس گزاروں کو سہولت فراہم کرنا تھا۔

ٹیکس گزار اپنے گھر یا دفتر سے انٹرنیٹ موبائل بینکاری سہولتیں استعمال کرتے ہوئے 14000 سے زائد اے ٹی ایمز کے ذریعے یا ملک بھر میں کمرشل بینکوں کی 15000 سے زائد برانچز کے ذریعے ٹیکس ادا کرسکتے ہیں۔ ابھی تک اس طریقہ کار سے 346 ارب روپے اکٹھا کیے گئے ہیں۔ امکان ہے کہ اے ڈی سیاوراو ٹی سی کے ذریعے وصولی کے طریقے کے بارے میں آگہی بڑھے گی تو اس طریقے سے وصولی میں بہت اضافہ ہوجائے گا۔ اسٹیٹ بینک ٹیکس گزاروں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنوں، چیمبرز آف کامرس، کلیرنگ اینڈ فارورڈنگ ایجنٹوں اور وسیع تر کاروباری برادری میں اے ڈی سی اور او ٹی سی ادائیگی کا طریقہ کار روشناس کرانے کے لیے آگہی کی مہم چلا رہا ہے۔

ملک بھر میں ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر کے توسط سے سیمینارز اور آگہی کے اسیشنوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پہلا سیمینار 26 دسمبر 2019ء کو کراچی میں ہوا جس میں کارپوریٹ ٹیکس گزاروں، چیمبرآف کامرس، کاروباری تنظیموں، کمرشل بینکوں، ٹیکس بارز اور آڈٹ فرموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

The post اے ڈی سی، او ٹی سی کے ذریعے حکومتی ٹیکس پر فیس ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SBTzWX

پروفیسر انعام باری جامعہ کراچی کے قبرستان میں سپرد خاک

کراچی:  شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے سابق استاد، کمپلینٹ کونسل آف سندھ پیمرا کے سابق چیئرمین اور ممتاز براڈ کاسٹر پروفیسر انعام باری  کو گزشتہ روز جامعہ کراچی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

قبل ازیں مرحوم کی نماز جنازہ ہفتے کو بعد نماز ظہر جامع مسجد فرقان، کراچی یونیورسٹی ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی ،اسکیم 33 میں ادا کی گئی،وہ  جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب انتقال کرگئے تھے، مرحوم کی نماز جنازہ میں عزیز و اقارب کے علاوہ بڑی تعداد میں اساتذہ او ر ان کے  شاگردوں نے شرکت کی۔

پروفیسر انعام باری طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، مرحوم کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی  اساتذہ اور شاگردوں کی بڑی تعداد نے  ان کے صاحبزادے عمر باری سے تعزیت کا اظہار کیا،طویل عرصہ تعلیم کے شعبے سے وابستہ رہنے کے علاوہ پروفیسر انعام باری نے پاکستان میڈیا ریگیولیٹری اتھارٹی کی سندھ کی شکایت کونسل کے چیئرپرسن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں،وہ ریڈیو پاکستان میں بھی کلیدی عہدوں پر فائز رہے۔

اس کے علاوہ پروفیسر انعام باری جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے مشیر برائے اطلاعات بھی رہے، انھوں نے  طویل عرصہ جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ میں بطور پروفیسر گذارا،ان کے شاگرد آج میڈیا انڈسٹری میں بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں،پروفیسر انعام باری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں سندھ کے وزیر برائے اطلاعات ومحنت سعید غنی کے کہا ہے کہ مرحوم پروفیسر  انتہائی محنتی و دیانتدار اور تخلیقی استاد تھے،سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عبدالرشید سولنگی نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم پروفیسر انعام باری کی تدریسی ، تحقیقی اور اپنے شاگردوں کو صحافت کی اخلاقیات سمجھانے کے بارے میں کی جانے والی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ڈائریکٹراطلاعات سندھ زینت جہاں جو کہ خود مرحوم پروفیسر کی شاگرد رہ چکی ہیں، پروفیسر انعام باری کو بہت شاندار الفاظ میں خراج عقید ت پیش کیا،زینت جہا ں کا کہنا تھا کہ ان کی بے غرض ، بے لوث اور تخلیقی شخصیت نے ان سمیت نہ صرف شعبہ ابلاغ عامہ کے تمام طلبہ کو متاثر کیا بلکہ شعبہ صحافت سے منسلک افراد بھی ان کی سحر انگیز شخصیت سے متاثر تھے، ڈائریکٹر اطلاعات نے کہا کہ پروفیسر انعام باری کے انتقال سے طلبہ محنتی ، عاقل اور تخلیقی استاد سے محروم ہوگئے ہیں۔

The post پروفیسر انعام باری جامعہ کراچی کے قبرستان میں سپرد خاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QyOr2W

آبادی میں دگنے اضافے کے باوجود کراچی کوپانی کی فراہمی نہ بڑھ سکی

کراچی: آبادی میں دگنا اضافہ ہونے کے باوجود اس پورے عشرے میں شہر قائد کے لیے ایک بوند پانی کا اضافہ نہ ہوسکا۔

سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے اضافی پانی کی فراہمی کے دو اہم منصوبے KIV (260 ملین گیلن یومیہ) اور 65 ملین گیلن یومیہ 3سال سے تاخیر کا شکار ہیں ، دور دور تک ان کی تکمیل کے آثار نظر نہیں آرہے، دوسری طرف دھابیجی پمپ ہاؤس کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بھی ابھی تک مکمل نہیں کیا جا سکا، کراچی شہر کو ڈھائی کروڑ کی آبادی کے لحاظ سے 1200 ملین گیلن یومیہ پانی کی ضرورت ہے جبکہ صرف 406ملین گیلن پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

واٹر بورڈ کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کے تحت اس دستیاب پانی سے گھریلو استعمال کے لیے 364ایم جی ڈی اور انڈسٹریز کو 42 ایم جی ڈی پانی فراہم ہورہا ہے۔ واٹر بورڈ سے ملنے والے دستاویزات اور متعلقہ انجیئنرز کے مطابق کینجھر جھیل کے ذریعے واٹر بورڈ کا منظور کردہ کوٹا 650 ایم جی ڈی ہے تاہم نہری نظام میں گنجائش نہ ہونے اور دھابے جی اسٹیشن میں پمپس میں استعداد کی کمی کی وجہ سے پانی کی مکمل مقدار کراچی کو نہیں مل پارہی ہے، کینجھر جھیل سے کراچی کو مجموعی طور پر یومیہ 510 ملین گیلن پانی فراہم ہورہا ہے جس میں دھابے جی پمپنگ اسٹیشن کو 450 ایم جی ڈی، گھارو پمپنگ اسٹیشن کو 30 ایم جی ڈی، پاکستان اسٹیل مل کو 25 ایم جی ڈی اور پورٹ قاسم اتھارٹی کو 5 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

حب ڈیم سے کراچی کو یومیہ 100 ایم جی ڈی پانی فراہم ہورہا ہے لیکن یہاں بھی 30 ایم جی ڈی پانی خستہ حال حب کینال کے اطراف بہہ کر ضائع ہوجاتا ہے، اس طرح حب پمپنگ اسٹیشن تک صرف 70 ایم جی ڈی پانی پہنچ پاتا ہے، ایک اندازے کے مطابق اب تک اربوں گیلن پانی ضائع ہو چکا ہے۔ کھلی کینالوں کے دونوں اطراف کے پشتے گذشتہ 10سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

اس عشرے میں چند سال کم بارشیں ہونے کی وجہ سے حب ڈیم خشک ہوگیا تھا اور کراچی کے لیے پانی کی سپلائی صفر ہو گئی تھی ، یہ بہترین موقع تھا کہ حب کینال کی مرمت کردی جاتی لیکن واٹر بورڈ کے نااہل افسران نے نہ تو اس وقت حب کینال کی مرمت کرنے کی زحمت گوارا کی اور نہ ہی اب مرمت کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔

کینجھر جھیل اور حب ڈیم سے کراچی کو مجموعی طور پر 750ملین گیلن یومیہ پانی فراہم ہونا چاہیے تاہم واٹر بورڈ کے نہری نظام میں گنجائش نہ ہونے، دھابے جی پمپنگ اسٹیشن کے پمپس میں استعداد کی کمی اور حب کینال کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے کراچی کے پمپ ہاؤسز تک صرف580ایم جی ڈی پانی پہنچتا ہے۔ تاہم تباہ حال لوکل واٹر ڈسٹری بیوشن سسٹم میں 30فیصد پانی کے رساؤ اور چوری ہوجانے کی وجہ سے 174ایم جی ڈی پانی کراچی کو نہیں مل پاتا جس کے سبب صرف406 ایم جی ڈی پانی واٹر بورڈکے سسٹم میں باقی رہ جاتا ہے اور اسی مقدار میں کراچی کے شہریوں کو گزارا کرنا پڑرہا ہے۔

کراچی کے لیے کینجھر جھیل سے اضافی پانی کا آخری منصوبہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں سابقہ شہری حکومت نے مکمل کیا، 100ایم جی ڈی کا منصوبہ K-III سابق سٹی ناظم نعمت اﷲ خان کے دور میں2004ء میں شروع ہوا اور سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کے دور 2006ء میں ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔

وفاقی و صوبائی حکومتوں نے اس منصوبے میں فنڈز فراہم کیے لیکن عملدرآمد منتخب بلدیاتی قیادت نے کیا، 2010ء میں شہری حکومت کا اختتام ہوا اور واٹر بورڈ کو سندھ حکومت کے کنٹرول میں دیدیا گیا جب سے واٹر بورڈ سندھ حکومت کے کنٹرول میں گیا ہے اس کی کارکردگی کا گراف مسلسل نیچے جارہا ہے۔ اس عشرے میں واٹر بورڈ نے فراہمی آب کے تین اہم ترین منصوبے شروع کیے ، دھابیجی پمپ ہائس کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ دسمبر 2016ء میں شروع کیا ، 1.6بلین روپے کی لاگت سے 6 نئے پمپس ڈھائی سال میں نصب کرنا تھے۔

تاہم متعلقہ انجیئنرز کی نااہلی کی وجہ سے یہ منصوبہ 6ماہ تاخیر کا شکار ہوا ، بلاآخر یہ منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اگلے سال جنوری میں اس کا افتتاح متوقع ہے، منصوبے کی تکمیل سے کراچی کے لیے 40ایم جی ڈی پانی میں اضافہ ہوگا۔ واٹر بورڈ کے حکام کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے اضافی پانی کا منصوبہ 65ایم جی ڈی سال 3 سے تاخیر کا شکار ہے، واٹر بورڈ انجیئنرز کی نااہلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ منصوبہ کا پی سی ون جب بنایا گیا تو اس کی صحیح لاگت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا اور 5.9ارب روپے کی پی سی ون بنا کر سندھ حکومت کو بھیج دی۔

، 2014ء میں سندھ حکومت نے یہ منصوبہ منظور کرلیا،2017ئمیں واٹر بورڈ نے جب تعمیرات شروع کیں تو زمینی حقائق کا پتہ چلا اور پھر نظرثانی شدہ پی سی ون بنا کر بھیجا گیا جو 11ارب روپے کا ہے، سندھ حکومت نے یہ نظرثانی شدہ پی سی ون ابھی تک منظور نہیں کیا ، رواں سال کے مالی بجٹ میں سندھ حکومت نے اس منصوبے کے لیے صرف 50کروڑ روپے مختص کیے ہیں، اس منصوبے کو 18ماہ میں مکمل کیا جانا تھا لیکن تین سال عرصہ گزرجانے کے باوجود صرف 15فیصد کام ہوسکا ہے۔

کراچی کے لیے سب سے اہم منصوبہ KIVْ پروجیکٹ 260ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی کا منصوبہ ہے جو کینجھر جھیل سے کراچی تک تعمیر کیا جانا ہے، 2016ء میں اس منصوبے کا تعمیراتی کام شروع ہوا، منصوبے کے سنگ بنیاد کے موقع پر تعمیراتی لاگت 25.5ارب روپے تھی جس کیلیے وفاقی وصوبائی حکومتوں نے مساوی 50فیصد فنڈز کے اجراء کی منظوری دی ہے، منصوبہ بندی کے تحت اس منصوبے کو 2018ء میں مکمل ہونا تھا، بعدازاں مختلف اسٹیک ہولڈرز کے دباؤ کی وجہ سے ڈیزائن میں تبدیلی کی جانے لگی جس کی وجہ سے لاگت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

حکومت سندھ نے ڈیزائن میں تبدیلی اور لاگت میں اضافہ کی اسکروٹنی کے لیے نیساک کو ٹاسک دیا جس نے دو ماہ قبل اپنی رپورٹ جمع کرادی ہے، اب سندھ حکومت نے اس رپورٹ کی نظرثانی کے لیے ایک کمیٹی مقرر کردی ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے، KIV پروجیکٹ سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کی نااہلیت کی وجہ سے متنازع بن گیا ہے اوراس پر عملدرآمد کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے، محسوس یہ ہورہا ہے کہ آئندہ عشرے میں بھی کراچی کے شہریوں کو اسی طرح بدترین پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

The post آبادی میں دگنے اضافے کے باوجود کراچی کوپانی کی فراہمی نہ بڑھ سکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39oU64i

2019 : وزارت قومی وادبی ورثہ کی کارکردگی مایوس کن رہی

 اسلام آباد:  موجودہ حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث وزارت اطلاعات ونشریات و قومی وادبی ورثہ سال 2019 ء کے تحت مایوس کن رہا، وزارت کے ساتھ منسلک اداروں کے پاس سالانہ بجٹ ہونے کے باجود راولپنڈی اسلام آبادکے شہریوں کے لیے قومی اوربین الاقوامی سطح کے ایونٹس آرگنائز نہ کیے جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں قومی وقار کو اجاگر کرنے کے لیے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس، لوک ورثہ، اکادمی ادبیات کا قیام عمل میں لایا گیا لیکن حکومت کی عدم دلچسپی اورکلچرکے اداروںکوایڈہاک کی بنیاد پرچلانے کی وجہ سے ثقافتی تقریبات کا انعقاد نہ کی جا سکیں، ہرسال کی طرح2019 میں لوک ورثہ میں لوک میلہ کا انعقادکیاگیا، سرد موسم میں میلے کے انعقاد سے متحد لوک فنکار بیمار ہوگئے اور لوک ورثہ میں چاروں صوبوں آزادکشمیر،گلگت بلتستان کے مستقل پویلن نہ ہونے سے فنکاروںکو شدید مشکلات کاسامناکرنا پڑا، لوک ورثہ میں قائم نامور فنکاروں سے منسوب شعبے ختم کردیئے گئے۔

لوک ورثہ کے کرافٹ بازار میں بھارتی اشیا کی فروخت بھی جا رہی۔ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں اوپن ایئر تھیٹر میں صوفیانہ موسیقی ، ڈرامہ فیسٹول اور بعدازاںایک پرائیوٹ کمپنی کے اشتراک سے اسلام آباد آرٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس سے پرائیویٹ کمپنی نے منافع کمایا، قومی تاریخ وادبی ورثہ کے تحت علمی، ادبی، تاریخی اور ثقافتی میراث کے تحفظ اوراہمیت کے لئے پروگرام اور شاعرمشر ق علامہ اقبال اوربانی پاکستان قائداعظم کے نام سے پروگرام ترتیب دیئے گئے جن میں نامور شاعروں اورادبیوں نے شرکت کی۔

The post 2019 : وزارت قومی وادبی ورثہ کی کارکردگی مایوس کن رہی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SFc38W

راولپنڈی میں 15 سال سے 11 ترقیاتی منصوبے ادھورے

راولپنڈی:  حکومتوں، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ضلع کونسل کی نااہلی کے باعث راولپنڈی کی ترقی،عوامی فلاح و بہبودکے11 میگا پراجیکٹ گزشتہ 15 سال سے شروع نہیں کیے جا سکے۔

سابق وزرائے اعلیٰ پرویزالہیٰ،شہباز شریف اور موجودہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار دور میں ان تمام کے آغاز کے درجنوں مرتبہ شروع کرنے،فنڈز ریلیز کرنے کے اعلانات ہوئے مگر کوئی بھی میگا پراجیکٹ شروع نہ ہو سکا، اس کے باعث اب ان کے تخمینہ لاگت میں 200 سے 500 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

آر ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ ان کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹس(پی ایم یو) نہ بننے سے کھابہ سسٹم ختم ہونے پر ان میں تکنیکی رخنہ اندازی میں مصروف ہیں، پی ایم یو یونٹ بن جانے پرافسران نئی گاڑیوں کی خریداری،اضافی ماہانہ لاکھوں کی مراعات،فری ماہانہ ہزاروں روپے کے پٹرول کی سہولیات کی دستیابی پر پراجیکٹ کو بروقت شروع کرنے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں۔38کلو میٹر رنگ روڈ،شہر بھر کی تمام بڑی آڑہت منڈیوں کی بیرون شہر منتقلی،چراہ ڈیم،ددوچھہ ڈیم،غازی بروتھا واٹر پراجیکٹ،دریائے نیلم میگا واٹر پراجیکٹ،نالہ لئی کی توسیع،کشادگی،سگنل فری لئی ایکسپریس،متوسط طبقہ کے لئے سرکاری ہاؤ سنگ سکیم، زچہ بچہ اسپتال کے پراجیکٹ 15سال قبل سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کے دور میں بنائے گئے۔

ان پر ابتدائی کام بھی شروع ہوا، نالہ لئی ایکسپریس کا سنگ بنیاد بھی رکھ کر کام شروع کر دیا گیا،دیگر پراجیکٹ کی ابتدائی رقم بھی جاری ہوگئی مگر شہباز شریف کی حکومت قائم ہوتے ہی ان تمام دس بڑے پراجیکٹس کو سرد خانہ میں ڈال دیا گیا۔شہباز شریف حکومت نے دس پراجیکٹ اپنے دس سالہ حکومت میں بند رکھے،قومی پراجیکٹ کے بروقت آغاز نہ کرنے کے باعث نالہ لئی پراجیکٹ17 ارب روپے بڑھ کر 85ارب روپے تک پہنچ گیا۔

غازی بروتھا واٹر پراجیکٹ 37ارب روپے سے بڑھ کر 100ارب روپے تک پہنچ گیا، ددوچھہ ڈیم پراجیکٹ اڑھائی ارب روپے سے بڑھ کر 6ارب روپے تک پہنچ گیا۔وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ رنگ روڈ،سوئی گیس پراجیکٹ کو ہم نے ترجیح بنا لیا ہے۔

The post راولپنڈی میں 15 سال سے 11 ترقیاتی منصوبے ادھورے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZyP9RW

اورنگی میں 6 روز قبل مبینہ اغوا لڑکی نے تفتیشی افسرکونکاح نامہ بھیج دیا

کراچی: اورنگی ٹاؤن گلشن بہار سے 6 روز قبل 12 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کے کیس میں نیا موڑ آگیا۔

مقدمے کے تفتیشی افسرکو بذریعہ ڈلیوری رائیڈر نکاح نامہ اور دیگردستاویزات موصول ہوئے ہیں جن پر مغویہ لڑکی اور مقدمے میں نامزد ملزم کا نام تحریرہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن گلشن بہار سے6 روز قبل 12 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کے کیس میں مقدمے کے تفتیشی افسرکو بذریعہ ڈلیوری رائیڈر نکاح نامہ اور دیگر دستاویزات موصول ہوئے ہیں، پولیس کے مطابق نکاح نامے پر مغویہ لڑکی اریبہ دختر شمس الدین اور مقدمے میں نامزد ملزم ظفراقبال عرف پپو ولد صادق کے نام تحریر ہیں نکاح نامے پر مغوی لڑکی کی عمر 18 سالہ درج ہے۔

پولیس کے مطابق نکاح نامے کی کاپی ظفر اقبال عرف پپوکی سابقہ بیوی کے رشتے داروں کو بھی موصول ہوئی ہے ،مقدمے میں نامزد ملزم ظفر اقبال عرف پپونے ایک ماہ قبل اپنی بیوی گڑیا کوطلاق دے دی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ نکاح نامہ پردرج نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، مغویہ لڑکی کی یازیابی کے لیے بھی مسلسل کوشش جاری ہے پولیس نے بتایا کہ بذریعہ ڈلیوری رائیڈر موصول ہونے والے نکاح نامے کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی تاکہ اس کے اصلی یا نقلی ہونے کی تصدیق ہوسکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغویہ لڑکی کو بازیاب کرنے کے بعد عمرکے تعین کے لیے میڈیکل کرایا جائے گا تاکہ معلوم ہوسکے کہ مغویہ لڑکی کی اصل عمرکیا ہے ،مغویہ لڑکی کی والدہ کبریٰ خاتون نے مقدمے میں2 ملزمان ظفراقبال عرف پپو اورنواب کو نامزد کیا ہے ،مغویہ لڑکی کے اہل خانہ اور مقدمے میں نامزد ملزمان ایک دوسرے کو جانتے تھے اور ایک دوسرے کے گھر آناجانا بھی تھا ،پولیس ذرائع کے مطابق مغویہ لڑکی کے اہلخانہ کی جانب سے شک کا اظہارکیے جانے پر 4 افراد کوحراست میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا تھاجہاں ان سے پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا۔

The post اورنگی میں 6 روز قبل مبینہ اغوا لڑکی نے تفتیشی افسرکونکاح نامہ بھیج دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2FgQbJj

ملک کے تینوں ستون اپنی حدود میں رہیں گے تو مشکلات پیدا نہیں ہوں گی، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک کے تینوں ستون اپنی حدود میں رہیں گے تو مشکلات پیدا نہیں ہوں گی۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت 2 سوچوں میں تقسیم دکھائی دے رہا ہے، بھارت میں ایک طرف سیکولرازم اور دوسری طرف ہندوتوا سوچ ہے جب کہ بھارت کی کوئی ایسی ریاست نہیں جہاں احتجاجی ریلی نہ نکلی ہو، پورے بھارت میں احتجاج کی کیفیت ہے تاہم عین ممکن ہے اس سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت فالس فلیگ آپریشن کرے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کیا اب پورے بھارت پر کرفیو لگایا جا سکتا ہے، بھارت کا عالمی طور پر تشخص متاثر ہوا ہے، جو ماضی میں بھارت سے تعاون کیا کرتے تھے آج کناراکش ہیں جب کہ عالمی میڈیا بھی بھارت پر تنقید کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور کہا کہ او آئی سی میں کشمیر اور مسلمانوں پرظلم کے حوالے سے بات کرنی چاہیے، او آئی سی نے یقین دلایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر موثر آواز اٹھے گی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے جو اقدامات اٹھائے پاکستان ذہنی طور پر ان کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار نہیں، ہماری اطلاع کی مطابق ایل او سی پر 5 جگہ باڑ کو کاٹا گیا ہے جب کہ سرحد پر براہموس اور دیگر میزائل نصب کرنے کا مقصد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی سرگرمیوں پر اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے، توقع ہے ملٹری آبزرورز سلامتی کونسل کو بریفنگ دیں گے، ہم اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں، سفارتی اور سیاسی محاذ پر جو کیا جا سکتا ہے وہ کیا جا رہا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم ممالک میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کریں گے، فروری میں ترک صدر پاکستان تشریف لا رہے ہیں، ترکی اور ملائیشیا کے شکرگزار ہیں انہوں نے ہمارے موقف کو سمجھا، ہماری کوشش رہی ہے کہ مسلم ممالک میں غلط فہمیوں کو دور کریں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے نیب قانون میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تاہم اب تبدیلی کی ہے تو اسے نیا رنگ دیا جا رہا ہے جب کہ کسی کو این آر او دیا ہے نہ کسی کا تحفظ کر رہے ہیں، اپوزیشن کہتی ہے معیشت کا پہیہ نہیں چل رہا جب کہ دوسری طرف معاشی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لوگ کسی چیز کا مطالعہ کیے بغیر بحث شروع کر دیتے ہیں، اپوزیشن کے کچھ دوست بغیر کسی تصدیق کے تنقید شروع کر دیتے ہیں، نظر ثانی کے بعد تبدیلی کی جاری ہے تاہم نیب آرڈیننس کسی کو رعائیت یا این آر او دینے نہیں جارہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی کمی کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، توقع ہے سندھ حکومت سیاسی بیانات کے بجائے وفاق کے ساتھ مل کر مسئلہ حل کرے گی، اس معاملے کو صوبائیت کا رنگ نہیں دینا چاہیے جب کہ وفاقی حکومت کی نیت پر شک نہ کریں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئین میں اداروں کا کردار بہت واضح ہے، ملک کے تینوں ستون اپنی حدود میں رہیں گے تو مشکلات پیدا نہیں ہوں گی، اداروں میں کوئی تصادم نہیں ہر ادارے کی اپنی حدودو قیود ہے۔

The post ملک کے تینوں ستون اپنی حدود میں رہیں گے تو مشکلات پیدا نہیں ہوں گی، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZzRwUU

وزیراعظم کا دامن صاف اور انہیں احتساب کا کوئی خوف نہیں ہے، فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دامن صاف ہے، انہیں احتساب کا کوئی خوف نہیں جب کہ سب سے بڑی عدالت نے انہیں صادق اور امین قرار دیا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آئے روز نیب کے خلاف محاذ کھولنے والے لیگی ترجمانوں کا نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست کرنا افسوسناک ہے، وزیراعظم عمران خان کا دامن صاف ہے، انہیں احتساب کا کوئی خوف نہیں، سب سے بڑی عدالت نے انہیں صادق اور امین قرار دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کے بدترین سیاسی مخالف بھی ان پر کرپشن کا الزام لگانے میں ناکام رہے اور رہیں گے، عمران خان کا کرپشن کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے، نیب کا کام میگا کرپشن اسکینڈلز کے خلاف کارروائی عمل میں لانا ہے تاہم یہ کام نیب اور بھی قوت سے انجام دے گا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایسے سرکاری ملازمین کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی جنہوں نے طریقہ کار کی غلطیوں یا محکمانہ نقائص سے ذاتی مفادات حاصل کیے ہوں گے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اثاثہ جات میں بے پناہ اضافہ رکھنے والے پبلک آفس ہولڈرز کاروائی سے ہرگز مبرا نہیں، آرڈیننس کے تحت دیانتدار پبلک آفس ہولڈرز بلا خوف وخطر عوامی مفاد میں فیصلے کرسکیں گے اور اپنی قانونی ذمہ داریاں انجام دیں سکیں گے۔

The post وزیراعظم کا دامن صاف اور انہیں احتساب کا کوئی خوف نہیں ہے، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2t7zj4J

پاکستان ناقابل تصور حسن کی سرزمین ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ناقابل تصور حسن کی سرزمین ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ناقابل تصور حسن کی سرزمین ہے، پاکستان میں پوشیدہ قدرتی عجائبات ہیں تاہم پاکستانی سیاحت کی وسعت کا دائرہ کار اب تک دریافت نہیں ہوسکا ہے۔

The post پاکستان ناقابل تصور حسن کی سرزمین ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q8syc6

لاہور میں گھر میں آتشزدگی کے باعث ماں اور بیٹا جھلس کر جاں بحق

 لاہور: ایل ڈی اے کوارٹرز کے قریب عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

لاہور میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جھلس کر جاں بحق ہوگئے جب کہ آگ لگنے کے ایک اور واقعے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ایل ڈی اے کوارٹرز کے نزدیک تیسری منزل پر واقع ایک کوارٹر میں اچانک بھڑک اٹھی جس کے باعث 35 سالہ خاتون اور ان کا 5 سالہ بیٹا جھلس کر شدید زخمی ہوگئے تاہم اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دونوں دم توڑ گئے۔

آتشزدگی کا دوسراواقعہ بلال گنج میں پیش آیا، جہاں گیس ہیٹر کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی جس سے ایک بچی اور 4 خواتین سمیت 6 افراد جھلس گئے تاہم زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

The post لاہور میں گھر میں آتشزدگی کے باعث ماں اور بیٹا جھلس کر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/356dxvF

وفاقی حکومت کا متعدد وزارتوں اورڈویژنوں کی تنظیم نو کا فیصلہ

 اسلام آباد:  تحریک انصاف کی حکومت نے ٹیکسٹائل ڈویژن اور پوسٹل ڈویژن کو کامرس ڈویژن اور وزارت مواصلات میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے سات وزارتوں اور ڈویژنوں کے 19 انتظامی ڈھانچوں کو ضم کرنے،9 کے دیگر وزارتوں اور ڈویژنوں میں تبادلوں اور 5 وزارتوں کے 5 انتظامی ڈھانچوں کو ختم کرنے کی منظوری دی ہے تاہم اس کا عملی اطلاق متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کی مشاورت سے ہوگا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے عہدیداروں کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارتوں اور ڈویژنوں کی تنظیم نو کیلئے اطلاقی کمیٹی تشکیل دی جسے تنظیم نو کی حکمت عملی اور ٹاسک فورس کی مشاورت سے عملی منصوبہ تیار کرے گی،کمیٹی کو یہ کام چھ ماہ میں انجام دے گی اور ماہانہ کارکردگی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔

وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق کمیٹی نے اپنی پہلی ماہانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی،کمیٹی اس رپورٹ میں انتظامی محکموں اور خودمختار اداروں سے متعلق سفارشات بھی دے گی ،وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کی جن سفارشات پر متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کا مکمل اتفاق پایا جائے انہیں نافذ کر دیا جائے گا۔

The post وفاقی حکومت کا متعدد وزارتوں اورڈویژنوں کی تنظیم نو کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37jpCik

حکومت کا الیکشن کمیشن تقرر کامعاملہ مستقل حل کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد:  چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کا تنازع،حکومت نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کا تنازع مستقل بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع پارلیمانی امور کے مطابق وفاقی حکومت پارلیمانی کمیٹی برائے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران تعیناتی کے رولز کو تبدیل کرے گی، پارلیمانی کمیٹی میں چیف یا ممبران کی تعیناتی کیلیے رولز میں دوتہائی کی جگہ سادہ اکثریت کا لفظ ڈالا جائے گا، موجودہ رولز میں دوتہائی کی شرط کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی تاحال نہیں ہوسکی،حکومت کا موقف ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے موجودہ رولز غیر آئینی ہیں،ججز تعیناتی سمیت دیگر کمیٹیوں میں دوتہائی کی شرط نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے رولز موجودہ تنازعہ کو حل کرنے کے بعد تبدیل کئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان کی تقرری 11 ماہ سے نہیں ہوسکی، دونوں ممبران 26 جنوری کو ریٹائر ہوگئے تھے، تب سے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

The post حکومت کا الیکشن کمیشن تقرر کامعاملہ مستقل حل کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q4fCE2

  لکی مروت: مزید 2 پولیو کیسز رپورٹ

پشاور: خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کا سلسلہ رک نہ سکا۔ضلع لکی مروت میں مزید دو بچے پولیو وائرس کا شکار ہوگئے۔

صوبے بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 83ہوگئی ہے۔ لکی مروت کے علاقے اباخیل سے 5 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے ۔ضلع لکی مروت کے ہی علاقے ماماخیل سے بھی پانچ سالہ بچے کو پولیو وائرس نے متاثر کیا ہے۔

رواں سال صرف لکی مروت سے سب سے زیادہ 29متاثرہ بچوں کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ صوبے میں دوسرا ضلع بنوں بھی رواں سال 25 پولیو کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔

The post   لکی مروت: مزید 2 پولیو کیسز رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Qvmaue

نیب ترمیمی آرڈیننس میں سپریم کورٹ کی تجاویز نظر انداز

 اسلام آباد: حکومت نے نیب آرڈیننس میں ترامیم کرتے ہوئے سپریم کورٹ  کے لارجر بینچ کی طرف سے دی گئی تجاویز کو نظر اندازکردیا۔

سپریم کورٹ نے نومبر2018ء میں  نیب قانون میں ترمیم کے جس قانون سازی کی تجویز دی تھی اس میں کہا گیا تھا کہ ملزم کو احتساب عدالت میں پہلی فرصت میں ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا حق ملنا چاہیے۔ سپریم کورٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب قانون کے سیکشن 16(a) کے تحت ٹرائل مکمل کرنے کے غیرحقیقی ٹائم فریم پر بھی نظرثانی ہونی چاہیئے۔ 22 صفحات کا یہ فیصلہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے لکھا تھاجوڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ ڈویژن  طلعت اسحاق کی درخواست ضمانت کی اپیل سننے والے لارجر بینچ کا حصہ تھے ۔

عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ 1999ء کے نیب قانون کے جس سیکشن 9(b) کے تحت عدالتوں کو ملزموں کی ضمانتیں لینے سے روکا گیا تھا ہائیکورٹ کو یہ اختیارملنے کے بعد یہ قانون غیرموثرہوچکا ہے۔ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کو without lawful authority اور No legal effect جیسے الفاظ کو ایڈجسٹ کرنے میں مشکل پیش آتی تھی جو آئین کے آرٹیکل 199(1)(a)(ii) سے متعلقہ اور کریمنل پینل کوڈ کے سیکشن 497  کے تحت ضمانت کے بارے میں ہیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران اور کاروباری طبقے کااعتماد بحال کرنے کیلئے موجودہ ترامیم لازم تھیںکیونکہ یہ دونوں طبقات نیب کے بارے میں ہراساں کیے جانے کی شکایات کررہے تھے۔نیب قانون میں ترمیم کے معاملے پر آراء میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔

ایک طبقہ کا کہنا ہے کہ اس میں حکومت کے قریب سمجھے جانے والے سرکاری ملازمین اور کاروباری لوگوں کو رعایت دی گئی ہے جبکہ دوسرے طبقہ کا کہنا ہے کہ نیب کنٹرول سے باہر ہوگیا تھا لہذا اس کے اختیارات کم کرنا ضروری تھا۔ان کا کہنا ہے کہ نیب اور ایف بی آر نے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبارکو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔

نیب کے نئے ترمیمی قانون پر تبصرہ کرتے ہوئے ماہرقانون عمرگیلانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ نیب قانون 1999ء کی سب سے بڑی خرابی یہ تھی کہ اس میں ملزم چاہے اس کے خلاف کیس کتنا ہی کمزور کیوں نہ ہو ضمانت سے محروم کردیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے طلعت اسحاق کیس میں اس کی نشاندہی کی تھی لیکن ترمیمی آرڈیننس میں اس خرابی کو دور نہیں کیا گیا۔کراچی میں وکیل صلاح الدین احمد کا کہنا ہے کہ مشرف کے اس امتیازی قانون میں چیئرمین نیب کو لامحدود اختیارات دیئے گئے تھے،انہیں کیسز کو’’پک اینڈ چوز ‘‘کرنے کے علاوہ کس عدالت کو عام عدالت میں چلانا اورکس کو نیب قانون کے تحت لانا ہے کی آزادی تھی۔اگر وہ مارشل لا کا دور نہ ہوتا تو سپریم کورٹ اسفندیار ولی کیس میں ہی اسے ختم کردیتی ۔اب نئے قانون میں سرکاری افسروں ،کاروباری افراد اور ٹیکس معاملات کو اس سے نکال دیا گیا جو اچھی بات ہے۔لیکن اس میں خرابی یہ ہے کہ یہ قانون صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے جو صرف چارماہ اگر توسیع کردی جائے تو زیادہ سے زیادہ آٹھ ماہ جاری رہ سکتا ہے۔

اس مدت کے گزرنے کے بعد زیر التوا کیسوں کے معاملے میں مزید ابہام پیدا ہوسکتا ہے،بہتر تھا کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں سے مل کراس پر قانون سازی کرتی ۔موجودہ حکومت احتساب کے نام پر وجود میں آئی تھی ،کچھ عرصہ گزرنے کے بعد اسے اس قانون کے معاملے میں بھی یوٹرن لینا پڑسکتا ہے۔اس قانون کے سیکشن 24 d میں ترمیم کا اپوزیشن جماعتیں بھی مطالبہ کررہی ہیں۔

اس سیکشن کے تحت نیب انویسٹی گیشن کے دوران ہی کسی شخص کوگرفتارکرسکتی ہے۔متاثرہ افراد کے پاس داد رسی کیلئے کوئی فورم نہیں ۔حال ہی میں پیپلزپارٹی کے سینٹر فاروق ایچ نائیک نے سینٹ میں سیکشن 24 d اور 24 e میں ترامیم کیلئے ایک بل پیش کیا ہے۔

قانون کی اس Provision  کا معزز شہریوں کی آزادی کے خلاف غلط استعمال کیا جاتا ہے اور انہیں اس کے ذریعے استغاثہ کے حق میں بیانات دینے کیلئے مجبور کیا جاتا ہے حالانکہ سچائی خواہ کچھ اور بھی ہو۔اس بل میں کہا گیا ہے کہ کسی کوزیرحراست رکھ کر انویسٹی گیشن کرنے کا کوئی جواز نہیں۔کسی شخص سے گرفتاری ڈالے بغیر بھی تو پوچھ گچھ ہوسکتی ہے ۔

The post نیب ترمیمی آرڈیننس میں سپریم کورٹ کی تجاویز نظر انداز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SBLFN6

سپریم کورٹ، 2019ء میں تاریخی مقدمات کے فیصلے، ماڈل کورٹس کا قیام

 اسلام آباد: سپریم کورٹ ماضی کی طرح سال 2019 میں بھی خاصی متحرک رہی تاریخی مقدمات کے فیصلے سنانے کے بعد ملک کی سب سے بڑی عدالت کاایک اور سال2019 مکمل ہونے جا رہا ہے۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے عدالتی سال کے دوران جہاں کئی اہم مقدمات کے فیصلے کیے وہیں عدالتوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعما ل کیلیے عملی اقدامات بھی کیے ، مقدمات کے تیز تر ٹرائل کیلیے ماڈل کورٹس قائم کی گئیں، سال 2019 میں دو چیف جسٹس سمیت عدالت عظمی کے3 ججز رٹائرہوئے ۔2نئے جج جسٹس قاضی محمد امین احمداور جسٹس امین الدین خان کی تعیناتی بھی عمل میں آئی،2019 کے دوران سپریم کورٹ سے تاریخی فیصلے سامنے آئے۔

جن میں نیب مقدمات میں ضمانت کا دائرہ کار طے کرنے، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی6 ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت اوربعدازاں ضمانت منسوخی ، جج ارشد ملک کا وڈیو سکینڈل ، بنی گالا تجاوزات کیس ، گرینڈ حیات ٹاور ، سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز پر لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فرخ عرفان کا استعفی، سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس محمد انورکاسی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف ریفرنسز خارج کیے گئے ، جہانگیرترین کی نااہلی کے خلاف نظرثانی درخواست، آسیہ بی بی کیس میں حکومتی نظرثانی درخواست کا اخراج شامل ہے۔۔

پورا سال بنچ اور بار کے تعلقات کشیدہ رہے، اسی عدالتی سال میں ماڈل کورٹس کا قیام عمل میں آیا ، سپریم کورٹ نے دنیا کی پہلی ای کورٹ سسٹم رکھنے والی پہلی سپریم کورٹ کا اعزازاپنے نام کیا،پولیس ریفارمز پر کام کا آغاز بھی اسی سال میں ہوا،سپریم کورٹ نے دہشت گردی کی تعریف، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے معاملے پر اپیل کاحق ،ججزکی تقرری ،جھوٹے گواہوں کے خلاف مقدمات کااندراج ،فوجداری قوانین میں شہادت کامعیار،سزائے موت کے مقدمات کے اہم فیصلے دیئے۔سال2019میں فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ بھی آیا۔

نومبر میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے مقدمہ کا تاریخی فیصلہ سنایا گیا جس نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی۔21دسمبر کو نئے چیف جسٹس گلزار احمد منصف اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوچکے ہیں، ان کے حلف اٹھاتے ہی موسم سرما کی عدالتی چھٹیاں شروع ہوگئی ہیں ،چھٹیاں 23دسمبر سے5جنوری تک کی گئی ہیں۔

The post سپریم کورٹ، 2019ء میں تاریخی مقدمات کے فیصلے، ماڈل کورٹس کا قیام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MxT0cT

مضاربہ اسکینڈل میں سزایافتہ مجرم نجم الدین نے فیصلہ چیلنج کر دیا

 اسلام آباد:  مضاربہ اسکینڈل اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر معصوم لوگوں کو لوٹنے والے مجرم نجم الدین نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

نجم الدین نے احتساب عدالت کے 20 دسمبر کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی ، احتساب عدالت نے مجرم کو 14 سال قید بامشقت اور جرمانہ عائد کیا تھا، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ میں لگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، مجرم نجم الدین اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہے۔

The post مضاربہ اسکینڈل میں سزایافتہ مجرم نجم الدین نے فیصلہ چیلنج کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SyCzkk

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ 12 گھنٹے کیلیے سی این جی اسٹیشن کھول دئیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس جی سی کے سسٹم میں معمولی بہتری کے بعد آج صبح سات بجے سے کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن کھول دیئے گئے ہیں۔ سندھ میں 6 چھ  دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھلنے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایا کہ سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو پیر، بدھ اور جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے آئندہ چوبیس گھنٹے کے لئے گیس سپلائی بند رہےگی۔ دوسری جانب صارفین کا کہنا ہے کہ معمولی سردی کے بعد ہی گیس پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے، حکومت کو اس کے سدباب کیلیے مکمل منصوبہ بندی کیساتھ اقدامات اُٹھائے۔

The post کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کھل گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Qpyn3E

گھر سے ہارنے والے بلاول کے منہ سے نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز ہے، فردوس عاشق

 اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن قیادت سیاسی منافقت کی بدترین مثال ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب! 2020 عوامی خوشحالی اور قومی ترقی کا سال ہوگا، اپنے گھر لاڑکانہ سے شکست کھانے والوں کے منہ سے نئے سال میں نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز اور بی بی شہید کے فلسفے کی نفی ہے، لاڑکانہ کی حالیہ شکست کرپشن کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے پاکستان کے نام پر سیاسی یتیموں کا راج ہے، بلاول بھٹو زرداری

معاون خصوصی نے کہا کہ بلاول صاحب! پاکستان کے عوام نے دو خاندانوں کے دہائیوں سے مسلط اقتدار کو زمین بوس کر کے عمران خان کی قیادت میں حقیقی عوامی راج قائم کر دیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اپوزیشن قیادت سیاسی منافقت کی بدترین مثال ہے، ایک ہی سانس میں جمہوریت کی حمایت دوسرے میں مخالفت کرتے ہیں، خود اقتدار میں ہوں تو حکومت آئینی مدت پوری کرے،عوام اقتدار عمران خان کو دیں تو ان کی طبیعت ناگوار کیوں ہوتی ہے؟۔

The post گھر سے ہارنے والے بلاول کے منہ سے نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز ہے، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37eStV6

فورٹ عباس کے قریب مسافربس حادثے کا شکار؛ 5 مسافرجاں بحق

بہاول نگر: فورٹ عباس کے قریب مسافربس الٹنے سے 5 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بہاولنگر میں فورٹ عباس کے قریب مسافر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 مسافرجاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے مسافروں میں 35 سالہ نازیہ بی بی عمر، 18 سالہ اقراء بی بی، محمد ندیم، انیلا یونس اور محمد ہاشم شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے فورٹ عباس میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی اور ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

The post فورٹ عباس کے قریب مسافربس حادثے کا شکار؛ 5 مسافرجاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/354Tlu2

مقدمہ پر پارلیمانی فیکٹ فائنڈنگ، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ، رانا ثنا

 اسلام آباد:  مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے مطالبہ کیا کہ پارلیمینٹ ان کیخلاف منشیات کا مقدمہ بنانے کے معاملے کی تحقیقات کیلیے پارلیمانی فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنائے انہوں نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

وزیر مملکت شہریار آفریدی کو پارلیمینٹ کے فلور پر جا کر منشیات کے مقدمے کے بارے میں کی گئی غلط بیانی کا جواب دوںگا ، مزاحمت سے ملک کو نقصان ہو سکتا ہے ، ضمانتوں کے موسم کی بات توہین عدالت ہے ، انھوں نے گرفتاری کے دوران سپورٹ کرنے پر پارٹی اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا ۔ ان خیالات کا اظہار رانا ثناء اللہ نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’ سینٹر اسٹیج‘‘ میں اینکر پرسن رحمان اظہر کو خصوصی انٹرویو میں کیا ۔ رانا ثنا نے کہا کہ عمران خان نے کئی بار اعلان کیا کہ وہ رانا ثناء کو جیل میں ڈالیں گے۔

اس کیلیے ایف آئی اے نیب اور دیگر کئی اداروں کو کہا گیا وہ سب کچھ نہ کر سکے تو پھر اے این ایف کے ذریعے اتنا گھٹیا مقدمہ بنوایا گیا، گرفتاری سے لیکر ابھی تک میرا بیان ریکارڈ کیا گیا نہ تفتیش کی گئی ، مجھے گرفتار کر کے تھانے لے جایا گیا پوری رات کسی نے کوئی بات نہیں کی اور نہ بتایا گیا کہ کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا اور کیوں گرفتار کیا گیا ، دوسرے دن عدالت میں پیش کر کے کہا گیا کہ ان سے منشیات برآمد ہوئی اور کہا گیا کہ پورا نیٹ ورک ہے جو افغانستان سے منشیات فیصل آباد اور وہاں سے رانا ثناء منشیات لاہور اسمگل کرتا ہے۔

جہاں سے پور دنیا میں سپلائی کی جاتی ہے وہاں سے مجھے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھج دیا گیا ، اگر میرا کوئی نیٹ ورک ہے تو ان لوگوں کو 6 ماہ میں کیوں گرفتار نہیں کیا گیا ؟ وہ نیٹ ورک کدھر گیا ؟ اس معاملے کی غیر جانبدار انکوائری ہونی چاہئے ، کافر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی نہیں ، اس ظلم کیخلاف ہر فورم پر جاؤں گا اور انصاف کیلئے کوشش کریں گے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے پورے سیاسی کیریئر کے دوران کسی بھی منشیات فروش کی سفارش یا حمایت کی ہوتو بتایا جائے ان کے خلاف گودام سے 15 کلو ہیروئن نکال کر ڈالی گئی اور سرکاری ملازمین کو گواہ بنایا گیامیرے خلاف کوئی آزاد گواہ نہیں ہے ، پہلے کہا گیا کہ رانا ثناء خود مومی لفافے سے منشیات نکال کر حوالے کرتے ہیں اس کی فوٹیج ان کے پاس ہے لیکن پھر کچھ نہیں نکلا وہ بتائیں فوٹیج کہاں ہے ؟

The post مقدمہ پر پارلیمانی فیکٹ فائنڈنگ، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ، رانا ثنا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2rvtyxc

کراچی کے تاجروں نے وزیر اعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا

کراچی:  تاجربرادری نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

کہتے ہیں ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے  حکومت کو پانی، گیس اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے ساتھ دیگر مسائل حل کرنا ہوں گے، یہ باتیں انھوں نے جمعہ کو گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں کیا، اس موقع پر برآمدی، صنعتی اور تعمیراتی شعبے سے تعلق رکھنے والے معروف تاجر و صنعتکار عارف حبیب، محمد علی ٹبا، سراج قاسم تیلی، مہتاب چاؤلہ، آغا شہاب خان، حسن بخشی، عدنان اسد اور دیگر موجود تھے، ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں تجارتی وفد نے وزیر اعظم کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

انھوں نے بتایا کہ اس وقت انڈسٹری پانی، بجلی اور گیس کی فراہمی جیسے بنیادی مسائل سے دوچار ہے، ایسی صورتحال میں برآمدات بڑھانا مشکل ہوگا، اس کے علاوہ بلند شرح سود بھی کاروباری ترقی اور نئی سرمایہ کاری میں رکاوٹ بن گئی ہے، حکومت کو معاشی ترقی کے لیے سب سے پہلے ان مشکلات کو دور کرنا ہوگا۔

ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈیولپرزآباد اورریئل اسٹیٹ کے نمائندگان نے وزیر اعظم کو تجویز دی کہ تعمیراتی شعبے کے لیے فکسڈ ٹیکس ریجیم متعارف کرایا جائے اس سے معیشت بھی دستاویزی ہوگی، محصولات بھی بڑھیں گے۔

آبادکے نمائندے نے وزیراعظم کو تجویزدی کہ وہ اسلام آباد اور لاہور کی طرز پرکراچی میں عمارتوں کی بلندی بڑھانے کے اقدام پر عمل درآمدکو یقینی بنائیں جبکہ اسلام آباد میں تعمیراتی شعبے کیلیے ایک پورٹل بنایاجائے جو شعبہ تعمیرات کو تمام این اوسیزکا بیک وقت اجرا کرے جس پر وزیراعظم نے تعمیراتی شعبے کے لیے فکسڈ ٹیکس ریجیم سمیت دیگربنیادی مسائل کے حل کیلیے آئندہ پیر30دسمبرکو وفاقی مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں اجلاس طلب کرلیا۔

جس میں آباد سمیت دیگراسٹیک ہولڈرز کوسفارشات لانے اور ان پرغورکرنے کاعندیہ دیا، دوران اجلاس سود کی شرح میں کمی کے علاوہ فرٹیلائزر سیکٹرکی 2بند یونٹوں کوٹیکسٹائل اور لیدرانڈسٹری کی طرزپررعایتی ٹیرف پرقدرتی گیس فراہم کرنے کی تجویز پیش کی گئی اور ان صنعتوں کورعایتی ٹیرف پرگیس کی فراہمی کے عوض 25 کروڑڈالر کی برآمدی آمدنی لانیکی ضمانت دی۔

The post کراچی کے تاجروں نے وزیر اعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MyWY55

نجکاری کمیشن کی PIA کے روزویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کی منظوری

 اسلام آباد:  نجکاری کمیشن نے جمعے کے روز نیویارک میں پاکستانی ملکیتی روزویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کے لیے شرائط و ضوابط کی منظوری دی ہے۔

تاہم پاکستان اسٹیل ملز کی نج کاری کے حوالے سے مالیاتی مشیر کی تعیناتی کے معاملے کو موخر کردیا۔ نج کاری کمیشن نے اپنے اجلاس میں مختلف سرکاری اداروں کی نج کاری کے لیے مالیاتی مشیروں کی تعیناتی کے حوالے سے بھی متعدد فیصلے کیے۔نجکاری کمیشن کے بورڈ نے 525 میگاواٹ کے نندی پور پلانٹ کی نج کاری کے لیے مالیاتی مشیروں کی منظوری کے علاوہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کمپنی کے لیے مشیر، پاکستان ری انشورنس کارپوریشن کے 20 فیصد شیئرز کی فروخت اور ہیوی الیکٹرک کمپیلکس اور فرسٹ ویمن بینک کی نج کاری کی بھی منظوری دی گئی۔

بورڈ نے پاکستان انجینئرنگ کمپنی اور سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ کی نج کاری کے لیے مالیاتی مشیروں کی تعیناتی کے لیے دوبارہ اشتہار دینے کی بھی ہدایت جاری کی۔ نج کاری کمیشن کے بورڈ نے نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی لیزنگ کے لیے ٹرمز آف ریفرنس (ضابطہ کار) کی بھی منظوری دی۔ بورڈ کی ترجمان سمرین زہرا کے مطابق ان ضابطہ کار اور شرائط کو اب منظوری کے لیے کیبٹ کمیٹی برائے نج کاری کو بھیجا جائے گا۔کابینہ کمیٹی برائے نج کاری نے گزشتہ ماہ ان شرائط و ضوابط کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک ٹاسک فورس قائم کی تھی۔

واضح رہے کہ روزویلٹ ہوٹل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی ملکیت ہے۔بورڈ نے فیصلہ کیا کہ روزویلٹ ہوٹل کی لیزنگ کا عمل نج کاری آرڈیننس 2000 کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔بورڈ نے اس سلسلے میں مالیاتی مشیر کی تعیناتی کا مرحلہ شروع کرنے کی بھی منظوری دی جبکہ ٹاسک فورس اس سارے عمل کی نگرانی کرے گی تاکہ نج کاری آرڈیننس 2000 کے تحت تمام شرائط و ضوابط کو بروئے کار لاتے ہوئے اس معاملے کو طے کیا جاسکے۔

ترجمان ثمرین زہرا نے بتایا کہ بورڈ کو پاکستان اسٹیل ملز کی نج کاری کے حوالے سے مالیاتی مشیر کی تعیناتی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی اور بورڈ نے اس موقع پر ہدایات جاری کیں کہ اس راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جاسکے تاکہ اسٹیل ملز کا معاملہ بخوبی حل ہوسکے۔

اجلاس کے دوران بورڈ نے پاکستان انجیئرنگ کمپنی اور سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ کی نج کاری کے لیے مالیاتی مشیروں سے معاہدوں کے منظوری نہیں دی۔ بورڈ کا موقف تھا کہ مالیاتی مشیر مطلوبہ تجربے کے حامل نہیں ہیں لہذا مالیاتی مشیروں کو دوبارہ تعینات کے لیے ایک بار پھر اشتہار دیا جائے۔اس کے علاوہ بورڈ نے حبیب بینک لمیٹڈ، نیکسٹ کیپٹل لمیٹڈ اور حیدرموٹا اینڈ کمپنی پر مشتمل گروپ کو پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے 20 فیصد شیئرز فروخت کرنے کے حوالے سے بطور مالیاتی مشیر تعیناتی کی بھی منظوری دی۔

The post نجکاری کمیشن کی PIA کے روزویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35ZZYiq

سندھ میں گیس بحران صوبائی حکومت کا پیداکردہ ہے، عمرایوب

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن عمر ایوب نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں سندھ میں گیس کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔

وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن عمر ایوب نے کہا کہ سندھ میں گیس بحران حکومتسندھ کا پیدا کردہ ہے، حکومت سندھ نے سوئی سدرن کو گیس پائپ لائن تعمیرکے لیے رائٹ آف وے نہ دیکر سندھ کی عوام سے زیادتی کی۔سندھ میںگیس بحران پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں گیس بحران حکومتِ سندھ کا پیدا کردہ ہے۔

حکومتِ سندھ نے سوئی سدرن کو گیس پائپ لائن تعمیر کے لیے رائٹ آف وے نہ دیکر سندھ کی عوام سے زیادتی کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے آرٹیکل 158 کے تحت ایل این جی درآمد سے بھی انکارکیا، حکومتِ سندھ اپنی من مانی کی سزا عوام کو نہ دے۔

The post سندھ میں گیس بحران صوبائی حکومت کا پیداکردہ ہے، عمرایوب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/366GKrE

بینظیرانکم سپورٹ سے خارج مستحقین میں خیبر پختونخوا اول

 اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خارج شدہ مستحقین میں خیبرپختونخوا 2 لاکھ 77ہزار266 مستحقین کے ساتھ سرفہرست ہے۔

اسلام آباد کے سب سے کم 2ہزار94 مستحقین بھی اس پروگرام میں خارج ہونے والوں میں شامل ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خارج کیے گئے مستحقین کا صوبہ وائزڈیٹا سامنے آگیا، دستاویزکے مطابق بی آئی ایس پی نے پروگرام کے ذریعے مالی امدادلینے والے مستحقین میں سے 8 لاکھ20 ہزار165 مستحقین کو پروگرام سے خارج کردیا ہے، پروگرام سے خارج مستحقین میں سب سے زیادہ خیبرپختونخوا کے2 لاکھ77 ہزار 266 مستحقین شامل ہیں۔

پنجاب کے2 لاکھ 43 ہزار380 مستحقین، سندھ کیایک لاکھ83 ہزار42 مستحقین، بلوچستان کے45 ہزار280 مستحقین، فاٹاکے43 ہزار 445 مستحقین ، آزاد کشمیرکے17 ہزار361 مستحقین، گلگت بلتستان کے8 ہزار 297 مستحقین جبکہ اسلام آبادکے2 ہزار94 مستحقین بھی اس پروگرام سے خارج ہونیوالوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کوسہہ ماہی بنیادوں پر ساڑھے 5ہزارروپے جبکہ مستحقین کے بچوںکو اسکولوں میںاٹینڈنس کی بنیاد پرہزارروپے وظیفہ دے رہے ہیں۔

The post بینظیرانکم سپورٹ سے خارج مستحقین میں خیبر پختونخوا اول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QocEck

سی این جی اسٹیشن 6 روز کی بندش کے بعد چند گھنٹے کیلیے کھولے گئے

کراچی: سندھ میں 6 روز کی متواتر بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز جمعہ کی شب 10بجے کھول دیے گئے جو 8 گھنٹے بعد دوبارہ بند کردی جائیگی۔

سی این جی کی مسلسل بندش سے صارفین کو دشواری اور  سی این جی اسٹیشنز مالکان  نقصانات کا سامنا تھا سی این جی اسٹیشنز مالکان نے ہفتہ کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف احتجاج اور دھرنے کا الٹی میٹم دیا تھا جو عارضی بنیادوں پر فراہمی کے بعد موخر کردیا گیا۔

سی این جی کھلنے کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور سی این جی اسٹیشنز کے باہر شام سے ہی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، شہریوں نے رات گئے تک سردی میں قطاروں میں لگ کر سی این جی بھروائی۔

The post سی این جی اسٹیشن 6 روز کی بندش کے بعد چند گھنٹے کیلیے کھولے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2F0o00W

اسلام آباد ہائی کورٹ کا سائبرحملوں سے اپنے ملازمین کومحتاط رہنے کا حکم

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سائبرحملوں سے اپنے ملازمین کومحتاط رہنے کا حکم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرارآئی ٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں   سائبرحملوں کے مدنظر اپنے ملازمین کو محتاط رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا بھرمیں “رنسم ویئر”وائرس مائیکروسافٹ 7 اور 10 کے سسٹم کو شدید متاثر کررہا ہے، وائرس کے ذریعے ڈیٹا چرا کرواپسی کے لیے تاوان مانگا جاتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کمپیوٹرکی زیڈ ڈرائیومیں بیک اپ بنائیں اورآفیشل کمپیوٹرکے ساتھ یوایس بی نہ لگائیں، ڈیٹا ای میل کے ذریعے شئیرکریں اورغیر ضروری ویب سائٹس کو نہ کھولیں اورناخوشگوار صورت حال سے بچنے کے لیے ہدایات پرعمل پرکرکے ڈیٹا محفوظ رکھیں۔

The post اسلام آباد ہائی کورٹ کا سائبرحملوں سے اپنے ملازمین کومحتاط رہنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SwVKuP

کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں آتشزدگی

 کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب کی دوسری منزل پرلگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کی دوسری منزل پرشارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا۔ فائربریگیڈ کی دوگاڑیوں نے آگ بجھائی۔ فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 40 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم عمارت میں پھیلنے والے دھویں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

ڈاکٹر حمیداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ ایمرجنسی کے آئی سی یو میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، بروقت کارروائی کرتے ہوئے مریضوں کو باہر نکال لیا گیا تھا، تمام مریض خیریت سے ہیں، خطرے کی کوئی بات نہیں جب کہ آگ پربھی قابو پالیا گیا ہے۔

The post کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں آتشزدگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/353z8Vo

پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

 لاہور: سابق صدر پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، سابق صدر کی جانب سے خصوصی عدالت کی سزا کے خلاف دائر درخواست میں پیرا 66 پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے حذف کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف نے درخواست میں کہا کہ خصوصی عدالت کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، خصوصی عدالت نے جلدی میں فیصلہ سنایا ہے لہذا خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

The post پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EUCU8V

مودی سرکار کی ہندوتوا سوچ نے بھارت کو تقسیم کردیا، وزیر خارجہ

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں لگائی تھی وہ پورے ہندوستان میں پھیل چکی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت سابقہ خارجہ سیکریٹریز کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ جموں کشمیرمیں جاری بھارتی جارحیت اورخطے میں امن وامان کی تشویشناک صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اہم خارجہ پالیسی امور پرمشاورتی سلسلے کو تواتر کے ساتھ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو آگ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں لگائی تھی وہ پورے ہندوستان میں پھیل چکی ہے، ترمیمی شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف سیکولر ہندوستان کے حامی سراپا احتجاج ہیں، مودی سرکار کی مسلم کش اور ہندوتوا سوچ نے پورے ہندوستان کو تقسیم کر دیا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج مقبوضہ جموں وکشمیر میں کرفیو کے نفاذ کو 144 دن گزر چکے، ہندوستان، اپنے داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلیے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

The post مودی سرکار کی ہندوتوا سوچ نے بھارت کو تقسیم کردیا، وزیر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2smGmGA

بینظیر کے قاتلوں نے وفاق کی زنجیر کو توڑنے کی سازش کی، بلاول بھٹو زرداری

 راولپنڈی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بینظیر کے قاتلوں نے وفاق کی زنجیر کو توڑنے کی سازش کی تھی۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو وفاقِ پاکستان کی سب سے مضبوط زنجیر تھیں اور ان کے قاتلوں نے درحقیقت اس زنجیر کو توڑنے کی سازش کی تھی، لیکن آصف علی زرداری نے “پاکستان کھپے” کا نعرہ لگا کر سازشیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، انہیں انتھائی مجبوری میں اقتدار سونپا گیا، کیونکہ ضیاء باقایت انتخابات کو ہائی جیک کرنے میں ناکام ہو گئی تھی، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا مشن مکمل ہونے تک عوام اور کارکنان کی حمایت سے جدوجہد جاری رکھوں گا۔

The post بینظیر کے قاتلوں نے وفاق کی زنجیر کو توڑنے کی سازش کی، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MwlHXC

مریم اورنگزیب کی وزیراعظم کے میڈیا کومافیا کہنے کے بیان کی شدید مذمت

 اسلام آباد: مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے میڈیا کو مافیا کہنے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو مافیا کہنا شرمناک، افسوسناک اورقابل مذمت ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے میڈیا کومافیا کہنے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نالائق، نااہل اورسلیکٹڈ وزیراعظم کا میڈیا کو مافیا کہنا شرمناک، افسوسناک اور قابل مذمت ہے، عمران صاحب، فارن فنڈنگ سے منی لانڈرنگ کرنے والا مافیا دوسروں کو مافیا کہ رہا ہے ، شرم آنی چاہئیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اپوزیشن کو جیلوں میں سزائے موت کی چکیوں میں بند کرنے والے میڈیا کو مافیا کہہ رہے ہیں، ؟ پارلیمنٹ، روزگار، کاروبار اورروٹی بند کرنے والے میڈیا کو مافیا کہہ رہے ہیں؟ ہر مخالف آواز کو سزائے موت کی چکیوں میں بند کرنے والے میڈیا کو مافیا کہہ رہے ہیں، معیشت تباہ کرنے والے میڈیا کو مافیا کہہ رہے ہیں ؟ چوروں اورڈاکووں کوساتھ بٹھا کرملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے والے میڈیا کومافیا کہہ رہے ہیں؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ چلتے ٹاک شوزبند اورایڈیٹوریلز غائب کروانے والے میڈیا کو مافیا کہہ رہے ہیں یا عوام کا ووٹ چوری کرنے والے میڈیا کومافیا کہہ رہے ہیں۔

The post مریم اورنگزیب کی وزیراعظم کے میڈیا کومافیا کہنے کے بیان کی شدید مذمت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QikWCA

آج رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ متوقع

کراچی:  جمعرات کو شہر میں کوئٹہ کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے سبب سردی میں معمولی کمی رہی۔

آج جمعے کو رات کے وقت سردی میں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جعمرات کو شہر میں دومتفرق سمتوں کی ہوائیں چلیں، صبح کے وقت کوئٹہ کی شمال مشرقی جبکہ دوپہر کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلیں، جس کے سبب دن کے وقت خنکی میں قدرے کمی رہی۔

گذشتہ دنوں کے مقابلے میں جعمرات کوچلنے والی ہوائیں 10کلومیٹرریکارڈ ہوئی، جس کی وجہ سے صبح کے وقت پارہ 9ڈگری رہنے کے باوجود سردی میں کمی رہی۔

The post آج رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SqUmdb

گیس پریشر میں کمی، شہری سراپا احتجاج

کراچی:  شہر کے کئی علاقوں میں گیس  پریشر میں کمی سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد ،لانڈھی ، لانڈھی ،لیاری ،گذری،اسکیم 33 سمیت کئی علاقوں میں گیس  پریشر میں کمی سے مکین شدید پریشان ہوگئے ،معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ،گیس کی عدم فراہمی پر مکینوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔

مشتعل علاقہ مکینوں جس میں خواتین بھی شامل تھیں انھوں نے لانڈھی 6 نمبر کے علاقے میں احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے کر سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف نعرے لگائے اور فوری طور پرگیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا،احتجاج کے باعث متاثرہ علاقے میں ٹریفک کی روانی میں شدید خلل واقع ہوا جس سے ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام اورگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ان کے گھروں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں۔

گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑے ہیں اور آسمان سے باتیں کرتی ہوئی مہنگائی کے اس دور میں انھیں اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کے لیے ہوٹلوں سے کھانا خریدنا پڑ رہا ہے جبکہ گیس کی بندش کی وجہ سے ہوٹل مالکان نے بھی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا جس کے باعث انھیں اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اتنی بھی گیس نہیں آرہی کہ کم از کم کام پر جانے والوں کو چائے بنا کر دیدی جائے، گیس نہ ہونے کی وجہ سے وہ بغیر ناشتہ کیے ہی گھروں سے چلے جاتے ہیں۔

احتجاج کے دوران مشتعل افراد کی جانب سے ٹائر اور دیگر اشیا کو بھی نذر آتش کیا گیا تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو بات چیت کے بعد پرامن طور پر منتشر کر کے ٹریفک بحال کرا دیا۔

The post گیس پریشر میں کمی، شہری سراپا احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EUrUs9

ملک کے سب سے بڑے شہر میں سی این جی اسٹیشن 6 دن سے بند

کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش اور صارفین کی آزمائش ختم نہ ہوسکی۔

سی این جی اسٹیشنز کو گیس بندش کے دورانیے میں مزید ایک روز کا اضافہ کردیا گیا ہے اور اب جمعہ کی رات8 بجے گیس فراہمی بحال کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں سی این جی اسٹیشنز ہفتہ کی رات 8 بجے سے بند ہیں اور اب سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ کی رات8 بجے 144گھنٹے بعد گیس فراہمی بحال ہونے کا امکان ہے، سوئی سدرن کمپنی کے مطابق بعض فیلڈز سے گیس کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہے جبکہ گیس پریشر بھی معمول سے کم ہے۔

اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو اب جمعرات کے بجائے جمعہ کی رات آٹھ بجے گیس فراہمی بحال کی جائے گی۔

ترجمان ایس ایس جی کے مطابق گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے،ایس ایس جی سی مینجمنٹ پریشر کا جائزہ لے رہی ہے ،حکومت پاکستان کے لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے سب سے پہلے گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانا اولین ترجیح ہے،واضح رہے کہ صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز مسلسل چھ روز سے ہفتہ کی رات 8 بجے سے بند ہیں۔

The post ملک کے سب سے بڑے شہر میں سی این جی اسٹیشن 6 دن سے بند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ESFj43

ادارہ تحفظ ماحولیات کی کارروائیاں؛ اینٹوں کے بھٹے اور230 بیٹری ری سائیکل کارخانے بند

کراچی: 1987میں قائم ہونے والاادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کی کارکردگی 2019 میں نمایاں رہی 2019 میں اگست سے نومبرکے دوران آلودگی پھیلانے والے 230 سے زائد اینٹوں کے بھٹوں اور بیٹری ری سائیکل کرنے والے کارخانوں کوبندکیا گیا 100سے زائد صوبے کے سرکاری و نجی اسپتالوں کی ماحولیاتی نگرانی کی گئی۔

600فیکٹریوں،اسپتالوں اور دیگر اداروں کو ماحولیاتی آلودگی پر نوٹسز جاری کیے گئے،زائد دھواں چھوڑنے والی 250گاڑیوں پر ٹریفک پولیس سے جرمانے کرائے گئے اور سب سے بڑھ کر پلاسٹک کی ناقابل تلف تھیلیوں پر پابندی عائد کی گئی ،تفصیلات کے مطابق ای پی اے سندھ نے اگست سے نومبر کے دوران 595 صنعتوں، اسپتالوں،تعمیراتی منصوبوں و دیگر اداروںکو ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کیے بعد ازاں ان میں سے 302 کو ذاتی شنوائی کا موقع دیا گیا اور انھیں اپنے ماحولیاتی امور درست کرنے کا کہا گیا۔

جس کے بعد ماحولیاتی معاملات میں بہتری نہ لانے پر ماحولیاتی تحفظ کا حتمی حکم نامہ جاری کیا گیا جبکہ ماحولیاتی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوںکے مرتکب 234 مختلف نوعیت کے یونٹس بندکرائے گئے، ساتھ ہی ساتھ خلاف ورزی کے مرتکب 40 یونٹس کے مقدمات عدالتوں میں بھیج دیے گئے،اس کے علاوہ سندھ کے چھوٹے بڑے سرکاری و نجی 150 اسپتالوںکی ماحولیاتی نگرانی کی گئی اور انھیں ذاتی شنوائی کا موقع دے کر ان سے ماحولیاتی قوانین اور طبی فضلے کے انتظامی قواعد پر عمل کرایا جارہا ہے۔

مزید یہ کہ ایک طویل عرصے بعد ٹریفک پولیس کے اشتراک سے دھواں دینے والی گاڑیوںکی دوبارہ نگرانی شروع کردی گئی،گزشتہ 4 ماہ میں کراچی کی مختلف شاہراہوں پر600گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جن میں سے مقررہ حدود سے زائد دھواں دینے والی250گاڑیوں پر ٹریفک پولیس کے ذریعے جرمانے بھی کیے گئے۔

سب سے بڑھ کر یہ کہ یکم اکتوبرسے صوبے بھر میں ماحول دشمن پلاسٹک بیگز کے استعمال، تیاری اور خرید وفروخت پر پابندی لگواکر ان کی جگہ ماحول دوست پلاسٹک بیگز متعارف کرادیے،واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف دورانیوں میں ماحولیات کے شعبہ میں صوبے بھر میں کچھ ہی فیکٹریوں اور اسپتالوں کی ماحولیاتی نگرانی کی جاتی تھی،زیادہ تر سرگرمیاں کاغذی کارروائی تک محدود رہتی تھی۔

The post ادارہ تحفظ ماحولیات کی کارروائیاں؛ اینٹوں کے بھٹے اور230 بیٹری ری سائیکل کارخانے بند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/351fOYW

قازقستان میں مسافرطیارہ گرکرتباہ؛ طیارے میں 100 مسافرسوار

نور سلطان: الماتے ایئرپورٹ پرمسافرطیارہ اڑان کے فورا بعد گرگیا جس میں 100 مسافرسوارہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق قازقستان میں الماتے ایئرپورٹ پرمسافرطیارہ اڑان کے فورا بعد گرگیا۔  حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی۔ طیارے میں 95 مسافر اورعملے کے پانچ اہلکارسوار تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق جہازپہلے ایک پتھر کے بیریئرسے ٹکرایا اور پھر دومنزلہ عمارت سے جاکر ٹکراگیا۔ طیارے کی منزل قازقستان کا دارالحکومت نورسلطان تھا۔

The post قازقستان میں مسافرطیارہ گرکرتباہ؛ طیارے میں 100 مسافرسوار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ESzEea

صدی کا دوسرا عشرہ سندھ میں تعلیمی اہداف کے حصول کے بغیر ختم

کراچی:  رواں صدی کا دوسرا عشرہ سندھ میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود اس کے اہداف کے حصول کے بغیر چند روز میں ختم ہو جائے گا۔

سندھ میں ’’ایجوکیشن ایمرجنسی‘‘ کا نفاذ بھی صوبے میں تعلیمی معیار اوراس کے ماحول میں بہتری پر اثرانداز نہیں ہو سکا ہے اور اسکولوں و کالجوں کے ساتھ ساتھ جامعات،ایجوکیشن بورڈز،سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن اوردیگرتعلیمی انتظامی ادارے رواں صدی کے دوسرے عشرے میں تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود انتظامی واکیڈمک سطح پر بدترین زبوحال کا شکار رہے ہیں جبکہ چندروزبعدختم ہونے والی دہائی اس حوالے سے منفرد ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں انتظامی سطح پران 10برسوں میں ناصرف بڑے بڑے فیصلے کیے گئے بلکہ ان پر بظاہرعملدرآمد بھی کیاگیا تاہم منصوبہ بندی کے فقدان اوربصیرت کے بغیرکیے گئے اقدامات نظام میں تبدیلی نہ لاسکے۔

رواں دہائی کے اس دوسرے عشرے کے چوتھے سال سن 2013میں سندھ حکومت ’’مفت اورلازمی تعلیم‘‘(فری اینڈکمپلسری ایجوکیشن)کاقانون لائی تاہم ایک بڑے قدم کے سواحکومت سندھ اس قانون کی منظوری سے تاحال ان 7برسوں میں لازمی تعلیم پرکوئی گراں قدرکام نہیں کرسکی البتہ مفت تعلیم کے سلسلے میں سندھ سرکاری نے سرکاری تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا وطالبات کی میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کی انرولمنٹ اورامتحانی فیسیں ختم کردی جبکہ سرکاری کالجوں میں لی جانے والی داخلہ اورٹیوشن فیس اب نہیں لی جاتی، سندھ حکومت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی بورڈزکوان فیسوں کے عوض ملنے والی رقم اب حکومت سندھ فراہم کرے گی۔

تاہم گزشتہ دومالی سال میں تعلیمی بورڈز مطلوبہ انرولمنٹ کے عوض سندھ حکومت سے ملنے والی انرولمنٹ اورامتحانی فیسوں کی پوری رقم حاصل نہیں کرسکے دوسری جانب اس قانون کے دوسرے حصے ’’لازمی تعلیم‘‘کے حوالے سے بھی حکومت سندھ کے اقدامات مصنوعی نظرآتے ہیں سندھ میں اسکول جانے والی عمر5 سے 16برس کے 6ملین سے زائد بچے اب بھی اسکولوں سے باہرہیں جبکہ پرائمری تعلیم کے بعد سیکنڈری اوربالخصوص آٹھویں جماعت کے بعد سرکاری اسکولوں سے طلبا کا’’ڈراپ آؤٹ ریشو‘‘اب بھی برقرارہے۔

رواں صدی کے اس دوسرے عشرے میں حکومت سندھ نے ستمبر2016 میں صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کااعلان کیاتھایہ اعلان خود موجودہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ دور حکومت میں بحیثیت چیف منسٹرسندھ کیاتھااوراس تعلیمی ایمرجنسی کی ایک بڑاہدف یہ بتایاگیاکہ سندھ میں اسکول جانے والی عمر5سے16برس کے تعلیم سے محروم لاکھوں بچوں کواسکول کی جانب لاناہے۔

تاہم خود محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کوگزشتہ برس کی ایک بریفننگ میں بتایاکہ کہ اب بھی کہ اس عمرکے 56فیصد بچے اسکولوں سے باہرہیں یادرہے کہ سندھ میں لگائی گئی اسی تعلیمی ایمرجنسی کے بعد سندھ میں برسہابرس سے قائم محکمہ اسکول ایجوکیشن کوبہترنظم ونسق کے لیے دوحصوں میں تقسیم کرکے محکمہ اسکول ایجوکیشن اورمحکمہ کالج ایجوکیشن قائم کردیاگیادونوں کے علیحدہ علیحدہ سیکریٹری تعینات کیے جاتے رہے اوراب بھی دونوں محکموں کے علیحدہ سیکریٹری کام کررہے ہیں۔

اسکول ایجوکیشن کامحکمہ علیحدہ کرنے کے ساتھ محکمہ کی جانب سے ایک اہم اوربڑاقدم یہ سامنے آیاکہ سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی حاضری کے لیے بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرایاگیایہ نظام تاحال کام کررہاہے اورنظام کے تحت مانیٹرنگ کے سبب محکمے کے اعدادوشمارکے مطابق 75فیصد سے زائد غیرحاضراساتذہ اب اسکولوں میں موجودہیں۔

تاہم ان کی جانب سے کلاسز لینے یانہ لینے کامعاملہ علیحدہ ہے،تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود سرکاری اسکولوں میں ’’پانی ،بجلی ،بیت الخلا اورچار دیواری‘‘کی بنیادی سہولیات کی صورتحال اب بھی پیچیدہ ہے ریفارم سپورٹ یونٹ کے گزشتہ برس کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے 39فیصد سرکاری اسکولوں میں چار دیواری، 32فیصد میں بیت الخلاء،55فیصد میں بجلی جبکہ 43فیصد میں پینے کے صاف پانی کی سہولیات موجودنہیں ہیں۔

2010میں اٹھارویں ترمیم کی منظوری کے بعد جنوری 2011میں سندھ اسمبلی نے صوبے کے سرکاری تعلیمی بورڈزکاانتظامی کنٹرول گورنرسندھ سے وزیراعلیٰ سندھ کومنتقل کرنے کاقانون منظورکیا،رواں عشرے کے 10میں سے آخری 5سال ایسے ہیں جس میں تعلیمی بورڈزمیں مستقل سیکریٹری موجودہیں اورنہ ہی مستقل کنٹرولرہیں تقریباًتین ماہ قبل سندھ کے بیشترتعلیمی بورڈزکے چیئرمینزکی مدت ملازمت بھی پوری ہوچکی ہے چیئرمین تعلیمی بورڈزتاحکم ثانی کے ایک نوٹیفیکیشن کے تحت کام کررہے ہیں۔

تاہم حکومت سندھ کی جانب سے تعلیمی بورڈزاورسرکاری جامعات کوکنٹرول کرنے کے لیے قائم کیاگیامحکمہ ’’یونیورسٹیز اینڈ بورڈز‘‘تعلیمی بورڈزمیں اس ایڈہاک ازم کوختم کرنے میں بری طرح ناکام ہے یہی صورتحال سندھ کی سب سے بڑی سرکاری یونیورسٹی جامعہ کراچی سمیت کئی دیگر سرکاری جامعات کی ہے جہاں وائس چانسلرزبھی تاحکم ثانی کام کررہے ہیں اورمستقل وائس چانسلرزکی تقرری کے لیے اشتہارکے بعد امیدواروں کی درخواستیں موصول ہونے کے باوجودیہ محکمہ متعلقہ کسی بھی یونیورسٹی میں بروقت وائس چانسلرکی تقرری میں ناکام ہے عرصہ دراز کے بعد سندھ کی 17سرکاری جامعات کوتین سال کے لیے مستقل ڈائریکٹر فنانس فراہم کیے گئے ہیں۔

The post صدی کا دوسرا عشرہ سندھ میں تعلیمی اہداف کے حصول کے بغیر ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PXozyS

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...