سپریم کورٹ نے خواتین میں بریسٹ کینسر کے بڑھتے کیسز کا نوٹس لے لیا

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے خواتین میں بریسٹ کینسر کے بڑھتے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو تمام اسپتالوں میں بریسٹ کینسر کے علاج اور ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے دل کے مریضوں کیلئے اسٹنٹس پر لیے گئے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران خواتین میں بریسٹ کینسر کے بڑھتے کیسز کا نوٹس لے لیا۔ عدالت نے تمام وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز صحت کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں چھاتی کے کینسر کے علاج سے متعلق جواب دیں۔ سپریم کورٹ نے چھاتی کے کینسر پر ازخود نوٹس کی مزید سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی۔

دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ خواتین معاشرے کا 50 فیصد حصہ ہیں، چھاتی کا کینسر خواتین کو بہت تیزی سے متاثر کر رہا ہے، ملک کے کسی سرکاری اسپتال میں میموگرافی اور بریسٹ کینسر کے علاج کی سہولت نہیں، خواتین کی اکثریت نجی اسپتالوں سے مہنگا علاج کرانے کی سقت نہیں رکھتی، صرف صاحب حیثیت خواتین ہی مہنگا علاج کروا پاتی ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو تمام اسپتالوں میں بریسٹ کینسر کے علاج اور ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سرکاری اسپتالوں میں علاج کے لئے خواتین کے پردے کا انتظام بھی یقینی بنایا جائے، اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ سرکاری اسپتالوں میں ماہرین پر مشتمل عملے میں خواتین بھی شامل ہوں۔

The post سپریم کورٹ نے خواتین میں بریسٹ کینسر کے بڑھتے کیسز کا نوٹس لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BGARAe

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...