بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں؛ الیکشن کمیشن کا بلوچستان حکومت پر اظہار برہمی

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں سے متعلق بلوچستان حکومت کے موقف پر اظہار برہمی کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے 2 ارکان پر مشتمل بینچ نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر سماعت کی، بلوچستان حکومت کے نمائندے کی جانب سے کہا گیا کہ آئین کے تحت حلقہ بندی صوبائی حکومت کا اختیار ہے اور یہ ایک حساس معاملہ ہے، وزیراعلی بلوچستان نے ابھی چارج سنبھالا ہے، ان سے بات ہوئی ہے، وزیر اعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتے ہیں، وزیر اعلی بلوچستان بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے اگلے ہفتے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ بلدیاتی الیکشن بھی حساس معاملہ ہے ، حلقہ بندیاں آپ نے کرانی ہیں تو الیکشن بھی آپ ہی کرا لیں، ہم اب بلوچستان انتخابات کے معاملے پر آرڈر جاری کریں گے، الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

The post بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں؛ الیکشن کمیشن کا بلوچستان حکومت پر اظہار برہمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3waVinH

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...