اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملا لیا تو اس کامطلب ہے میں نے ان کی کرپشن تسلیم کرلی، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملا لیا تو اس کامطلب ہے میں نے ان کی کرپشن کو تسلیم کرلیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ آج کے پاکستان میں اسکالرز کی بہت ضرورت ہے، عالم کا بہت بڑا رتبہ ہوا کرتا ہے، اسکالرز قوم کے نظریے کی حفاظت کرتے ہیں اور اگر اسکالرز راستہ بھول جائیں تو قوم کا نقصان ہوتا ہے۔ اسلام فکری انقلاب سے پھیلا، افسوس ہوتا ہے کہ لوگوں کو اسلام کی تاریخ کا ٹھیک سے پتہ نہیں، لوگوں سے اسلام کی تاریخ کا پوچھیں تو انہیں جنگیں یاد ہوتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب قوم اچھے برے کی تمیز ختم کر دیتی ہے تو مر جاتی ہے، کرپشن کی وجہ سے ہمارا مورال بری طرح گرا ہے، سینیٹ میں پیسے چلتے ہیں اور لوگ ادھر سے ادھر ہو جاتے ہیں، مغرب میں کوئی پیسے لے کر دوسری جماعت میں نہیں جاتا، انگلینڈ میں کسی پر کرپشن کا الزام لگ جائے تو مجال ہے وہ پارلیمنٹ میں بیٹھ جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سب لوگ کہتے ہیں آپ کیوں دو بڑے خاندانوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں بلکہ میری تو ماضی میں ان سے دوستی ہوا کرتی تھی، میں کرپشن کے خلاف لڑتا ہوں میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، مجھے کہتے ہیں آپ اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ نہیں ملاتے، اس پر اربوں کے کیسز ہیں، اگر اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملا لیا تو اس کامطلب ہے میں نے ان کی کرپشن تسلیم کرلی ۔

The post اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملا لیا تو اس کامطلب ہے میں نے ان کی کرپشن تسلیم کرلی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wftYER

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...