اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کررہی ہیں، شیخ رشید

لاہور: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنجاب سمیت ملک میں امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے، موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اورامن عامہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی سے معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا، پنجاب سمیت ملک میں امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے، موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا پاکستان کی جیت ہے، پاکستان کیلئے سب نے اجتماعی بصیرت کا مظاہرہ کیا، حکومت سب سے پہلے پاکستان کے مفادات کو ترجیح دیتی ہے، موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ ملکی مفادات کے منافی ہے، حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور مزید بہتر ہوں گے، پنجاب میں امن و عامہ کی صورتحال بہتر ہے۔

 

The post اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کررہی ہیں، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wdeHEs

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...