وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے، اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پہلی ترجیح عوام کی تکالیف کا تدارک ہے، وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے، یہ پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

The post وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3EGQeup

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...