ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

 کراچی: پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ مسلسل 4 ماہ ٹیکسٹائل کی اوسط ماہانہ ایکسپورٹ ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد رہی۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق اکتوبر 2021 میں ایک ارب 61 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئیں۔ جو کہ کسی بھی ماہ میں برآمدات کی بلند ترین سطح ہے۔

ایسو سی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی کی ابتدائی 4 ماہ میں (جولائی تا اکتوبر) میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کی مالیت 6 ارب ڈالر سے زائد رہیں، جو کہ کسی بھی مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تاریخی مالیت کی برآمدات ہیں۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 4 ارب 76 کروڑ ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔ اور رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر میں ہونے والی برآمدات گزشتہ مالی سال کی اسی عرصے میں ہونے والی برآمدات سے 26 اعشاریہ 86 فیصد زائد ہیں اور یہ پہلا سال ہے کہ مسلسل 4 ماہ ٹیکسٹائل کی اوسط ماہانہ ایکسپورٹ ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد رہی۔

The post ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BD9ZRL

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...