لاہور میں ایک اور آن لائن ٹیکسی ڈرائیور قتل

لاہور: ٹیکسی ڈرائیور محمد احمد کی لاش چوہنگ کے علاقہ میں گاڑی سے برآمد ہوئی ۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق لاہور میں ایک اور آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا گیا، ٹیکسی ڈرائیور محمد احمد کی لاش چوہنگ کے علاقہ میں گاڑی سے برآمد ہوئی ، اور مقتول کو چار گولیاں مار کر قتل کیا گیا، جب کہ موبائل فون اور پیسے بھی غائب تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈاکوؤں نے آن لائن ٹیکسی بک کرکے نوجوان ڈرائیور کو قتل کردیا

پولیس حکام کے مطابق مقتول محمد احمد کی لاش گاڑی میں موجود تھی جسے دیکھ کر تھانہ چوہنگ کو فون کیا، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش تحویل میں لیے کر ڈکیتی مزاحمت سمیت مختلف پہلووں پر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ محمد احمد مظفر گڑھ کا رہائشی تھا اور لاہور میں آن لائن ٹیکسی چلاتا تھا، رات سواری لیے کر نکلا تو صبح لاش چوہنگ کے علاقہ سے ملی۔

The post لاہور میں ایک اور آن لائن ٹیکسی ڈرائیور قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3EHK11e

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...