نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، وزیر اعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ماضی کے مایہ ناز کرکٹر سر ویون رچرڈز اور  ڈیویڈ گوور نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی کرکٹ کے فروغ بلخصوص کم عمر کھلاڑیوں کے لیے سہولیات اور مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ دونوں کرکٹرز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حالیہ میچوں میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں، حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، ہر علاقے میں کھیلوں کے میدان بنانے کی ہدایات دی ہیں تاکہ بچوں اور نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع ملیں۔

The post نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، وزیر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GFTI1X

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...