پی آئی اے کو 9 ماہ میں 42 ارب روپے کے بڑے خسارے کا سامنا

 کراچی: کورونا وائرس کے باعث پی آئی اے کو رواں سال بھی بڑا دھچکا لگا ہے، قومی ایئر لائن کو اربوں روپے کا خسارے کا سامنا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی  سال 2021ء کی تیسری سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 9 ماہ میں 42 ارب روپے سے زائد کے خسارے کا سامنا رہا، جہازوں کے تیل کی مد میں 13 ارب 44 کروڑ روپے خرچ ہوئے اور جولائی تا ستمبر کے تین ماہ میں 10 ارب 59 کروڑ  خسارے کا سامنا رہا۔

رپورٹ کے مطابق تیسری سہ ماہی مین پی آئی اے کا آپریٹنگ خسارہ 17 ارب 56 کروڑ رہا، اپریل تا جون تک دوسری سہ ماہی میں کورونا ویکسی نیشن سے ہوائی سفر مکمل طور معمول پر آنے کے اندازے غلط ثابت ہوئے۔

رپورٹ کے تحت کورونا کی چوتھی لہر کے باعث کئی ملکوں نے فلائٹس پر پابندی رہی، حج اور عمرہ سیزن بحال نہ ہونے پر بھی پی آئی اے کو نقصان ہوا، کورونا کی چوتھی لہر سے برطانیہ، ملائیشیا، خلیجی ممالک اور سعودی عرب نے پروازوں پر پابندی سے بھی نقصان ہوا، ڈومیسٹک سطح پر حکومت کی طرف سے ویکسی نیشن کے بغیر سفر پر پابندیوں سے مطلوبہ تعداد سے کم مسافروں نے ہوائی سفر کو ترجیح دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پی آئی اے کے لیے آپریٹ کرنا تاحال چیلنجنگ ہے۔

The post پی آئی اے کو 9 ماہ میں 42 ارب روپے کے بڑے خسارے کا سامنا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CLPnbn

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...