لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بھی حالیہ دنوں وائرل ہونیوالی ’پاوری ہو رہی ہے‘ ویڈیو کا حصہ بن گئی ہیں۔
سوشل میڈیا اسٹار دنانیر کی وائرل ہونے والی ویڈیو ’ پاوری ہو رہی ہے ‘ کا جنون ہر کسی کو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ شوبز شخصیات ہوں یا کرکٹر ہر کوئی دینا نیر کے لہجے کی طرح اپنی ویڈیو بنا رہا ہے۔ اب تو سوشل میڈیا اسٹار کے چرچے سیاست میں بھی ہونے لگے ہیں۔
مریم نواز بھی حالیہ دنوں وائرل ہونیوالی ویڈیو کا حصہ بن گئی، ڈسکہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں ایک ہی بیانیہ گونج رہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو۔
انہوں نے دینانیر کا انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’’ یہ دھند ہے، یہ عوام ہے اور یہاں عمران خان کی چوری پکڑی گئی ہے۔ جب کہ یہ نواز شریف ہے، یہ عوام کی طاقت ہے اور یہ اس کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو جو سر چڑھ کر بول رہا ہے‘‘۔
The post مریم نواز بھی وائرل ہونیوالی ویڈیو کا حصہ بن گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ueAJ8y
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box