کراچی یونیورسٹی روڈ پر کار الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

تہران: شہر قائد میں یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ یونیورسٹی روڈ پر واقع این ای ڈی یونیورسٹی کے سامنے تیز رفتاری کے سبب پیش آیا  جس کے باعث چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار کار ایک موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے پیڈسٹرین برج کے پلر سے جا ٹکرائی اور تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی جس کا انجن بھی باہر آگیا۔

لاشوں اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے میں جاں بحق ایک زخمی کی شناخت 18 سالہ رمیز اختر ولد اختر سلیم صدیقی کے نام سے ہوئی جب کہ بقیہ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

The post کراچی یونیورسٹی روڈ پر کار الٹنے سے 4 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pGpCBU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...