پشاور: وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی کے 63 نوشہرہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نواز پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ تمام ثبوتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے۔
ایک جلسے سے خطاب کے دوران پرویز خٹک نے کہا کہ ہم پی کے 63 نوشہرہ کا ضمنی انتخاب جیتے ہوئے ہیں، مخالفین نے دھاندلی سے یہ الیکشن جیتا ہے دو روز تک رات دن میں اسی کھوج میں لگا رہا کہ یہ کیسے الیکشن جیتے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں نے سارا ریکارڈ چیک کیا ہے اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ 6 ہزار ووٹوں کا کوئی ریکارڈ نہیں، ووٹوں کی چوری کی گئی ہے، تمام ثبوتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گا۔
واضح رہے کہ پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں خلاف توقع تحریک انصاف کے امیدوار ناکام جب کہ (ن) لیگ کے اختیار ولی کامیاب ہوئے تھے، (ن) لیگ کے امیدوار کا ساتھ دینے پر وزیراعلی پرویزخٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو کابینہ سے فارغ کیا جاچکا ہے۔
The post پرویز خٹک کا پی کے 63 کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ پر دھاندلی کا الزام appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pF1H5W
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box