یوم مزدور؛ صدر اور وزیراعظم کا کورونا سے متاثرہ محنت کش طبقہ کی مدد کا عزم

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے یوم مزدور پر کورونا سے شدید متاثر مزدور طبقہ کی ہر ممکن مدد کرنے کا عزم کیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے یوم مزدور کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یکم مئی ان مزدوروں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے لئے جانیں نچھاور کیں، یہ دن ملک کی معاشی ترقی کے لئے کارکنوں کی اہمیت کا اعتراف ہے، ہمارا مذہب سماجی انصاف اور لوگوں کے حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے، ترقی کے عمل میں محنت اور محنت کشوں کے حقوق کے اعتراف کا احترام انتہائی ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے لوگوں کی صحت پر سنگین اثرات مرتب کیے ہیں، صنعتی شعبہ کی بندش سے مزدور طبقہ پر براہ راست اثر پڑا ہے، وبائی بیماری سے مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہواہے، حکومت مزدوروں کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کووڈ ۔19 کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا میں لاکھوں لوگ اس وبا کی وجہ سے بے روزگار ہوئے ہیں، حکومت لاک ڈاؤن کے باعث محنت کشوں اور دیہاڑی دار طبقہ کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہے، فوری ریلیف دینے کی غرض سے احساس ایمرجنسی کیش ریلیف پروگرام شروع کیا ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ صوبائی حکومتیں محنت کشوں کی بہبود اور حقوق کے تحفظ کے لئے اپنے کوششیں تیز کریں، حکومت محنت کشوں کی حالت سدھارنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گی، پراعتماد ہوں کہ موجودہ حکومت کے دور میں محنت کشوں کے حقوق موثرطور پر محفوظ ہیں۔

The post یوم مزدور؛ صدر اور وزیراعظم کا کورونا سے متاثرہ محنت کش طبقہ کی مدد کا عزم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3f7USpo

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...