لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لٹر کرے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا جارہا، عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی پر پاکستان نے تیل نہیں خریدا جس کی سزا اور خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لٹر کرے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی سے انتہائی کم قیمت پر تیل نہ خریدنا حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نالائقی ہے، 47 روپے فی لٹر پٹرول دینے کا وعدہ کرنے والے آج صارفین کو ان کا حق دینے پر تیار نہیں، پٹرول اور ڈیزل 50 روپے فی لٹر کرنے سے معاشی صورتحال میں بھی بہتری آسکتی ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کرنے سے آٹا، دال، گھی، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔
The post حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لٹر کرے، شہبازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2z3On6c
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box