اسلام آباد: بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہوگئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے ملحقہ حاجی پیر اورسنکھ سیکٹرز کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے راکٹس، آرٹلری اور ہیوی مارٹرز کا اندھا دھند استعمال کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ رات گئے شہری آبادی کوجان بوجھ کرنشانہ بنایا گیا، بھارتی اشتعال انگیزی سے خواجہ بانڈی گاؤں کی خاتون شدید زخمی ہوگئیں ہیں جنہیں قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں
The post بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ، خاتون زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WeKcfY
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box