سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 7100 سے تجاوز کرگئی، مراد علی شاہ

 کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اب تک 61020 ٹیسٹ ہوئے ہیں اورمریضوں کی تعداد 7102 ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3259 ٹیسٹ کئے تھے، صوبے میں 427 میں سے کراچی میں 376 کیسزآئے ہیں، اب تک 61020 ٹیسٹ ہوئے ہیں اورمریضوں کی تعداد 7102 ہے۔ آج 46 مریض صحتیاب ہوکرگھروں کوچلے گئے، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 19 فیصد کے ساتھ 1341 ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کورونا کے باعث 4 مریض انتقال کرگئے، کورونا کے باعث مرنے والوں کی تعداد 122 ہوگئی، اس وقت 5639 مریض زیرعلاج ہیں، 4390 مریض اپنے گھروں ،  733 کورونا سینٹرز اور516 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 54 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ان میں 18 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

The post سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 7100 سے تجاوز کرگئی، مراد علی شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3d7BVBd

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...