وفاقی حکومت لاک ڈاؤن کے معاملے پر مشکلات پیدا کر رہی، امتیاز شیخ

صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندہ حکومت کی کوئی مدد نہیں کی، وفاقی حکومت نے فقط ڈی ایم اے میڈیکل سامان مہیا کیا ہے۔

شکار پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا رویہ سمجھ سے باہر ہے، وفاقی حکومت حوصلا افزائی کے بجائے لاک ڈاؤن کے معاملے پر مشکلات پیدا کر رہی، سندہ میں مزید لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت نے سندہ حکومت کی کوئی مدد نہیں کی، وفاقی حکومت نے فقط ڈی ایم اے میڈیکل سامان مہیا کیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ 18 ترمیم کے خاتمے کے لیے کوئی کچھ نہیں کرسکتا،پی ٹی آئی حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے، ان کے چند وزرا بے حودہ باتیں کرتے ہیں، سندہ میں کوئی گورنر راج نہیں لگ رہا، شکارپور میں 74 کورونا وائرس کے کیس ظاہر ہوئے ہیں، کورونا وائرس کے متاثرین کو سکھر اور شکارپور کے قرنطینہ میں آئسولیٹ کیا کیا ہے۔

The post وفاقی حکومت لاک ڈاؤن کے معاملے پر مشکلات پیدا کر رہی، امتیاز شیخ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3d6dkNh

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...