لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پشاور میٹرو، مالم جبہ، فارن فنڈنگ، بلین سونامی ٹری، ہیلی کاپٹر کیس اور اربوں کا آٹا اور چینی چور خود کو بچانا چاہتے ہیں۔
وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ نیب کے عقوبت خانوں اور سزائے موت کی چکیوں میں رہنے والوں کو کسی ڈیل یا ڈھیل کے ضرورت نہیں، نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی پوری قیادت نے جھوٹے الزامات پر جیل اور کال کوٹھڑیوں میں وقت گزارا، لیکن ان کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ کے اربوں کھربوں کے جھوٹے الزامات دفن ہو چکے ہیں۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پشاور میٹرو، مالم جبہ، فارن فنڈنگ، بلین سونامی ٹری، ہیلی کاپٹر کیس اور اربوں کا آٹا اور چینی چور خود کو بچانا چاہتے ہیں، آٹا چینی چور تو ڈیل اور ڈھیل کے چکر میں ہیں، آٹا چینی چور عمران خان کو مسلسل ڈھیل مل رہی ہے۔
The post آٹا چینی چور عمران خان کو مسلسل ڈھیل مل رہی ہے ، رانا ثنااللہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SsMN4S
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box