اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان میں ایف سی کے 8 اور 18مئی کو شہید ہونیوالے افسر اور جوانوں کے اہلخانہ کو ٹیلی فون کر کے ملک کی خاطر جان قربان کرنے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ دھرتی پر قربان ہونیوالے شہدا پر فخرہے، قوم انھیں سلام پیش کرتی ہے، انھوں نے شہدا کی بلندی درجات اور اہلخانہ کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔
صدر مملکت نے8 مئی کو شہید ہونے والے میجر ندیم عباس بھٹی، نائیک جمشید، لانس نائیک خضرحیات، لانس نائیک تیمور، سپاہی ندیم اور سپاہی ساجد کے اہلخانہ کو ٹیلی فون کیا۔
صدر مملکت نے18 مئی کوشہید ہونیوالے نائب صوبیدار احسان اللہ خان، نائیک زبیر خان، نائیک اعجازاحمد، نائیک مولا بخش اور نائیک نور محمد کے خاندانوں کو بھی ٹیلی فون کیا۔
The post دھرتی پر قربان ہونے والے شہدا پر فخرہے، صدر عارف علوی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ywjI1K
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box