بہت جلد سری نگر، جموں اور لداخ میں عید منائیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر

 مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ انشاءاللہ بہت جلد عید سری نگر، جموں اور لداخ میں منائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید کے موقعے پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کروناوباء ،  مظلوم کشمیریوں اور پی آئی اے سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے عوام الناس عید روایتی انداز کے بجائے اس سال عید سادگی سے منائے۔

یہ بھی پڑھیے: شوال کا چاند نظر آگیا،پاکستان میں عیدالفطر آج منائی جائے گی

ان کا کہنا تھاکہ مسلمان کےلئے دو ہی راستے ہیں یا شہادت یا آزادی۔ 9 ماہ سے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں محصور کشمیری عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان شاء اللہ بہت جلد  سری نگر ، جموں اور لداخ میں عید منائیں گے۔

The post بہت جلد سری نگر، جموں اور لداخ میں عید منائیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36oVYsV

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...