پنجاب کے وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔
صوبائی وزیر توانائی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر توانائی نے عوام سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ صوبائی وزیر عوام کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے با خبر رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ترجمان کے مطابق ڈاکٹر اختر ملک کے خاندان کے باقی افراد کی ٹیسٹ رپورٹ آج شام تک آ جائے گی۔ وزیر توانائی نے خود کو اپنے گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔
The post پنجاب کے وزیر توانائی میں کورونا وائرس کی تشخیص appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XoSYbN
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box