اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے 50ہزار روپے کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط میں نرمی کا امکان۔
ایف بی آر آئندہ بجٹ میں 50 ہزار کے بجائے ایک لاکھ روپے کی خریداری پر صارف کے شناختی کارڈ کی نقل لینے کی تجویز دے سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر اس وقت بجٹ تجاویز کا انتخاب کررہا ہے۔
ان میں صارف کے شناختی کارڈ کی نقل کیلیے خریداری کی حد 50 ہزار سے بڑھاکر ایک لاکھ روپے کرنے کی تجویز شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ 5 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
The post ایف بی آرکا صارف کے شناختی کارڈ کی شرط میں نرمی پرغور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zehPqx
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box