کراچی: کورونا لاک ڈاون کے تناظر میں حکومت کی جانب سے آن لائن شاپنگ سسٹم کراچی کے مضافاتی اور پسماندہ علاقوں میں ناکام ہوگیا۔
عمومی بازاروں اور شاپنگ سینٹرز میں کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں بند ہونے کے باعث مضافاتی علاقوں کے تاجروں نے مختلف بازاروں کے اطراف اور گلیوں میں ریڑھیوں، سوزوکی پک اپس اور سڑک پر عارضی پتھارے لگاکر رمضان میں استعمال ہونے والی اشیا اور عید الفطر سے متعلقہ مصنوعات کی فروخت شروع کردی ہے۔
یہ سرگرمیاں ضلع وسطی کے نیوکراچی، سندھی ہوٹل، پانچ نمبر، یوپی مارکیٹ، سماما شاپنگ ایرینا، فورکے چورنگی کے علاوہ واٹر پمپ فیڈرل بی ایریا کے مختلف علاقوں، سرجانی ٹاؤن، خدا کی بستی، اورنگ ٹاون، اتحاد ٹاون سمیت شہر کے دیگر مضافاتی علاقوں میں جاری ہیں جہاں باقاعدہ دکانوں پر اشیا فروخت کرنے والے تاجر کپڑے، تیارملبوسات، بچوں کے گارمینٹس، شوز سینڈلز، فٹوئیر، پلاسٹک کے برتنوں، مصالحہ جات، صابن ڈٹرجینٹس وغیرہ فروخت کررہے ہیں۔
The post کراچی کے مضافاتی علاقوں میں آن لائن شاپنگ سسٹم ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YDiYm8
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box