کراچی: کھارادر بلقیس پلازہ میں سیلنڈر دھماکے سے ماں بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر بلقیس پلازہ میں سیلنڈر دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ دو افراد تاحال زیر علاج ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور بیٹی بھی شامل ہے۔
سول اسپتال کے برنس وارڈ عملے کا کہنا ہے کہ سیلنڈر دھماکے کے 6 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا، جن میں سے 4 افراد دوران علاج دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں ماں بیٹی بھی شامل ہیں اور چاروں افراد 80 سے 90 فیصد جھلس چکے تھے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 55 سالہ سیما، 22 سالہ مہک، 23 سالہ مونا اور 4 سالہ ماہ نور کے نام سے کرلی گئی ہے، جب کہ زخمی بابر اور فاطمہ تاحال زیر علاج ہیں، زخمی ہونے والے بابر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد اس کا علاج ا آئسولیشن وارڈ میں جاری ہے۔
The post کراچی کھارادر میں سیلنڈر دھماکا، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36rFwYM
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box