قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مئی کو بلانے کا فیصلہ

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 11 مئی سہ پہر 3 بجے بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں سید فخر امام کے زیر سربراہی ہونے والی پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بروز پیر تین بجے پارلیمان کا اجلاس بلایا جائے گا۔ اجلاس کورونا وائرس کی صورت حال  تک محدود رکھا جائے گا۔  یہ بھی طے ہوا کہ  کورم کی نشاندہی نہیں کی جائے گی اور اجلاس ایک دن کے وقفے سے جاری رکھا جائے گا۔  پریس گیلری کے علاوہ مہمانوں  کو اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔ پارلیمنٹ لاجَز میں بھی آمدورفت کو محدود رکھا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمان کو قومی اتفاق رائے کے لئے استعمال کیا جانا چاہے۔ ہمیں کرونا وائرس کی صورتحال اور قومی ایکشن پلان پر توجہ دینا چاہیے۔ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صحت یابی کے  لیے بھی دعا کی گئی۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے فیصلہ سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ ن سمیت حزب اختلاف نے اجلاس بلانے کے لیے جمع کروائی گئی ریکوزیشن بھی  واپس لی ہے۔ واضح رہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے تسلسل کے ساتھ کورونا وائرس بحران سے پیدا ہونے والی صورت حال پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

 

 

The post قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مئی کو بلانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35CYivR

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...