وفاقی کابینہ کا 9 مئی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی پر اتفاق

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن میں 9 مئی کے بعد مزید نرمی کرنے پراتفاق کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی موجودہ صورتحال بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی تشکیل نو کی نئی سمری اور کرنسی نوٹوں پر وارنش کوٹنگ کے خاتمے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں 61 فوڈ اور نان فوڈ آئٹمز کو پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کی کوالٹی کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے اور اخوت امریکا کے ساتھ پی ایم ریلیف فنڈ کے لیے عطیات جمع کرنے کے ایم او یو (مفاہمتی یادداشت) کی بھی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے بعد لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرنے پراتفاق کیا تاہم اس کا حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نے ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان بھی کیا۔

The post وفاقی کابینہ کا 9 مئی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3c7Mkga

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...