آئی ڈی پیز اور افغان مہاجرین کو بھی ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے مقامی طور پر بے گھر ہونے والے پاکستانیوں (آئی ڈی پیز) اور افغان مہاجرین کیلیے بھی ریلیف پیکیج لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز نے امن کی خاطر اپنے گھروں کو چھوڑا، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر اعظم نے ایسے لوگوں کے لئے احساس پرگروام میں 200 ارب روپے کا ریلیف پیکیج مختص کیا ہے۔کل خیبر ہاؤس میں ایک ہزار خاندانوں کے لئے اپنی مدد آپ تحت 5 سو بیگ راشن دیں گے، ہم ساؤتھ نارتھ وزیرستان سمیت ہر اس علاقہ میں جائیں گے جہاں آئی ڈی پیز موجود ہیں، بلوچستان میں موجود مہاجرین کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں، کراچی، حیدر آباد میں بھی مہاجرین کیمپس کا دورہ کروں گا۔

انہوں نے کہا پاکستان میں مقیم 28 لاکھ افغان مہاجرین کورونا وائرس اور اس کے اثرات سے شدید متاثر ہورہے ہیں، ان کی اکثریت دیہاڑی دار مزدور ہیں جو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی ذمہ داری ہیں،یواین ایچ سی آر اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ انہوں نے دیگر عالمی اداروں ، مقامی مخیر حضرات سے بھی افغان مہاجر بستیوں میں رہنے والوں کے لیے راشن اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے ۔

 

The post آئی ڈی پیز اور افغان مہاجرین کو بھی ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JqWvjg

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...