سیاسی جماعتیں الفاظ کی بجائے “کاز” کو اہمیت دیں، فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے التماس ہے کہ الفاظ کی بجائے “کاز” کو اہمیت دیں۔ 

اپنی ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سماجی خدمات میں نوجوانوں نے ہمیشہ روشن کردار ادا کیا کیونکہ وہ بے غرض ہو کر خدمت خلق کا کام انجام دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نے مستحق افراد کے گھروں میں میں اشیائے ضروریہ پہنچانے کی ذمہ داری ان نوجوانوں کے سپرد کی جو سماجی کام میں عمران خان کا ہمیشہ دست و بازو بنے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ لفظ “ٹائیگر” کو کسی سیاسی جماعت سے منسوب نہ کیا جائے۔ ماشرے کی خدمت کرنے والا ہر نوجوان ٹائیگر ہے۔ عمران خان انہیں تب سے ٹائیگر قرار دے رہے ہیں جب وہ سیاست میں بھی نہیں آئے تھے۔ یہی نوجوان شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر میں پیش پیش تھے جو کسی کے علاج میں سیاسی تفریق نہیں کرتا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے التماس ہے کہ الفاظ کی بجائے “کاز” کو اہمیت دیں ۔ہمیں ایک ٹیم بن کر کرونا جیسے دشمن کو شکست دینی ہے۔نوجوان قومی خدمت کی مشن میں عمران خان کا ساتھ دینے کے لئے خود کو سیٹیزن پورٹل پر رجسٹر کروائیں۔

The post سیاسی جماعتیں الفاظ کی بجائے “کاز” کو اہمیت دیں، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39xxttz

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...