کراچی: قومی ایئر لائن پی آئی اے نے بیرون ملک اپنا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی 2 خصوصی پروازیں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو روانہ ہوئی ہیں۔ یہ پروازیں کراچی اور لاہور سے مجموعی طور پر 600 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی ہیں تاہم دونوں پروازیں بغیر مسافروں کے خالی پاکستان واپس آئیں گی۔ روانگی سے قبل مسافروں کی جامع اسکریننگ اور ان کے سامان پر ڈس انفیکشن اسپرے کیا گیا۔
واضح رہے کہ کینیڈین حکومت کی درخواست پر پی آئی اے کی خصوصی پروازیں روانہ ہوئی ہیں۔
The post پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2R5XXf4
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box