کراچی میں لاک ڈاؤن، غریب عوام کے لیے راشن بیگز تیار

کراچی:  حکومت سندھ نے کراچی میں کورونا وائرس سے نمٹنے اور لاک ڈاون کے دوران غریب آبادیوں میں اشیائے خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے راشن بیگز تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت سندھ نے کراچی کی مضافاتی کچی آبادیوں اور بستیوں کے غریب عوام کیلیے ہزاروں راشن بیگز تیار کیے ہیں ،یہ راشن بیگز مفت تقسیم کیے جائیں گے،اس اقدام کا مقصد غریب عوام کو لاک ڈاون کے دواران کھانے پینے کی اشیا کو یقینی بنانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ اقدام پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کی ہدایت کے بعد کیا گیا ہے۔ راشن بیگز کی تقسیم ضلعی انتظامیہ کی مدد سے کی جائے گی۔

The post کراچی میں لاک ڈاؤن، غریب عوام کے لیے راشن بیگز تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JaeSsy

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...