شیشہ بار پر چھاپہ، ڈانس پارٹی میں مصروف 4 لڑکیاں اور 18 لڑکے گرفتار

کراچی: پولیس نے شیشہ بار پر چھاپہ مارکر ڈانس پارٹی میں مصروف 4 لڑکیوں اور 18 لڑکوں سمیت 22 افراد کو گرفتار کرلیا.

پولیس کے چھاپے پر شیشہ بار میں سراسیمگی پھیل گئی۔ ڈانس پارٹی میں مشغول کئی افراد فرار بھی ہوگئے، چھاپے کے دوران پولیس نے شیشہ بار سے شراب کی درجنوں بوتلیں، کئی اقسام کی منشیات ، ممنوعہ شیشہ کے فلیور برآمد کرلیے.

حیدری پولیس نے جب نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں شیشہ بار پر چھاپہ مارا تو اس دوران ڈانس پارٹی جاری تھی اور بار رقص و سرور کی محفل جاری تھی اس دوران پولیس نے 4 لڑکیوں سمیت 18 لڑکوں کوگرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں، کئی قسم کی منشیات اور ممنوعہ شیشہ فلیور برآمد کیے گئے ہیں۔

The post شیشہ بار پر چھاپہ، ڈانس پارٹی میں مصروف 4 لڑکیاں اور 18 لڑکے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RBZlph

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...