کراچی: کراچی کو10 کر وڑ گیلن اضافی پا نی کا منصوبہ مکمل ہوگیا، شہر میں پا نی کے بحران میں کمی آئے گی، سند ھ حکومت کے تحت شروع ہو نے والا منصوبہ ایک ارب روپے سے زائد لاگت سے مکمل کیا گیا تاہم آج چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو افتتاح کریں گے۔
کراچی کے شہریوں کے لیے خوش خبری، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر سندھ حکو مت نے 100 ایم جی ڈی منصوبے پر کا م کا آغاز کیا تھا اور اب وہ مکمل کر لیا گیا ہے، 12 سال کے بعد کر اچی میں اضافی پا نی کا یہ پہلا منصوبہ ہے جو پا یہ تکمیل کو پہنچا ہے، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کراچی میں پا نی کی لائف لائن ہے، یہا ں سے 45 سے50کروڑ گیلن پا نی فر اہم کیا جاتا ہے۔
اس منصوبہ کی تکمیل کے بعد شہر میں 10 کر وڑ گیلن اضافی پا نی فر اہم کیا جائے گا۔ 12 سال قبل کر اچی میں کے تھری کا منصوبہ مکمل ہو ا تھا۔ اس کے بعد اضافی پا نی کا کو ئی منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا۔ کے فور منصوبہ مسلسل تا خیر کا شکار ہے لیکن اس منصوبے کی تکمیل کے بعد شہر میں پا نی کی فر اہمی میں بہتری آئے گی۔
دھا بیجی پمپنگ اسٹیشن میں اس منصوبہ پر تخمینی لا گت ایک اعشاریہ چار ارب روپے آ ئی ہے ، کر اچی میں گر میو ں میں پا نی کی طلب ایک ارب20 کر وڑ گیلن ہو جا تی ہے۔ واٹر بورڈ کے پاس اس منصوبہ کی تکمیل کے بعد مجمو عی طور پر 70کر وڑ گیلن پا نی فر اہم کر نے کی صلاحیت ہو جائے گی۔ اس منصوبہ کا با قاعدہ افتتاح آ ج چیئر مین پیپلز پا رٹی بلاول بھٹو کر یں گے۔
The post کراچی کو 10 کروڑ گیلن اضافی پانی کا منصوبہ مکمل، بلاول آج افتتاح کرینگے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3atQ4Z7
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box