لاہور: ایم کیوایم پاکستان کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار آج شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف حکومت کے خلاف متحرک ہو گئے ہیں، اور اس حوالے سے اپوزیشن کے مختلف رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں، تاہم اب وہ حکومتی اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کے لئے کوشاں ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار آج شہبازشریف سے ملاقات کریں گے، اس ملاقات میں الیکشن ریفارمز، مہنگائی کی ابتر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اور دونوں رہنما حکومت مخالف لانگ مارچ پر بھی بات چیت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اپوزیشن رابطوں کے پیش نظر ہو رہی ہے، اور شہباز شریف کی جانب سے ایم کیو ایم کو حکومت سے دور ہونے کی درخواست کی جائے گی۔
The post اپوزیشن لیڈر حکومت کے خلاف متحرک، فاروق ستار سے ملاقات متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DwxbSN
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box