سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوگئے،دفترخارجہ

 اسلام آباد:  

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخارکا کہنا ہے کہ سربیا میں پاکستانی ایمبیسی کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگئے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر،فیس بک اورانسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگئے ہیں اوران اکاؤنٹ سے پوسٹ کئے گئے بیانات کا سربیا میں پاکستانی سفارتخانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے کئےگئے ٹوئٹ میں 3ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پراحتجاج کیا گیا تھا۔

ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ مہنگائی سارے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان آپ کیا توقع رکھتے ہیں کہ ہم سرکاری حکام خاموش رہیں گے اور تین مہینے کی تنخواہ نہ ملنے کے باوجود کام کرتے رہیں گے۔ فیسوں کی عدم ادائیگی پرہمارے بچے اسکولوں سے نکالے جارہے ہیں۔ کیا یہ ہے نیا پاکستان؟

سربیا میں پاکستانی سفارتخانے سے ٹوئٹس سامنے آنے کے بعد وزیراعظم کے ڈیجیٹل میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹرارسلان خالد کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ  اطلاعات کے مطابق سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کا ٹوئٹراکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔ وزرات خارجہ اس بارے میں انکوائری کررہی ہے۔

The post سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوگئے،دفترخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xNGX1w

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...