کراچی میں وال چاکنگ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے شہر کی سڑکوں اور دیواروں پر وال چاکنگ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کا وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، اور ایڈمنسٹیٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی کی سڑکوں پر وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وال چاکنگ کرنےوالوں کو تین سے6 ماہ سزا و جرمانہ ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شاہراہوں دیواروں پر سیاسی نعرے یا  تشہیری مواد لکھنا قابل سزا جرم ہوگا، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کےتحت حاصل اختیارات پر کاروائی ہوگی، وال چاکنگ پر پابندی کے لئے سٹی کونسل کراچی کی قرارداد بھی منظور کرائی جائےگی۔

The post کراچی میں وال چاکنگ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mSQFvR

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...