اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ انتخابات الیکٹرانک مشین کے ذریعے کروانے کے لیے قانون میں ترمیم کرلیں گے۔
مشیر برائے پارلیمانی بابر اعوان نے معاون خصوصی شہباز گل کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں، حکومت کے پاس اکثریت ہے اسی سال قانون میں ترمیم کرلیں گے۔
بابر اعوان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا نمونہ حکومت نے نہیں ہمارے قومی اداروں نے بنایا ہے، 2023ء کے الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال ہوگی۔
مشیر پارلیمانی امور نے کہا کہ سینیٹ کے ووٹوں کی خریداری روکنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، جن لوگوں نے شفاف الیکشن لڑنا ہے ان کو دھاندلی کا کوئی خوف نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دھاندلی کے شور کو ختم کرنے کے لیے تمام جماعتوں کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے، اپوزیشن جماعتیں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کررہی ہیں، سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینا توہین عدالت ہے۔
پریس کانفرنس میں معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز کی پرسنل سیکرٹری کی جانب سے شہباز شریف کے بیان کو ذاتی رائے قرار دیا گیا، شہباز شریف کے بیان کو ذاتی بیان قرار دینے پر مسلم لیگ (ن) کے صدر کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔
The post انتخابات الیکٹرانک مشین کے ذریعے کروانے کیلیے قانون میں ترمیم کرلیں گے، بابر اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yx3Tkd
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box